یہ ہے Exness۔
Exness ایک ملٹی ایسٹ، ٹیکنالوجی پر فوکس کرنے والی تجارتی بروکر ہے جو بہتر کردہ تجارتی حالات کیلئے جددید الگورتھمز استعمال کرتی ہے۔
Exness کا انداز توازن پر مبنی ہے
ہم نے 2008 میں اس مقصد کے ساتھ آغاز کیا کہ اخلاقیات اور ٹیکنالوجی کے درمیان توازن قائم کر کے مثالی ٹریڈنگ تجربے کا نیا تصور پیش کریں۔ آج، CFD ٹریڈنگ انڈسٹری کے رہنما کے طور پر، ہم دنیا بھر کے ٹریڈرز کو فنانشیل مارکیٹس تک منصفانہ اور قابلِ اعتماد رسائی فراہم کرتے ہیں۔
ہم نے اپنی مخصوص تجارتی خصوصیات تیار کیں تاکہ ہم کچھ منفرد آفر کر سکیں، کچھ ایسا جو کسی اور بروکر نے کبھی آفر کرنے کی کوشش نہیں کی۔ ہم پہلے بروکر تھے جس نے ٹریڈرز کے لیے فوری رقم نکلوانے¹، اسٹاپ آؤٹ سے تحفظ وغیرہ جیسی خصوصیات متعارف کرائیں جو ٹریڈرز کو برتری فراہم کرتی ہیں۔
ٹریڈنگ تصویر کا صرف ایک رخ ہے۔ ہم ٹریڈرز، پارٹنرز اور ملازمین کے لیے ترقی کے مواقع فراہم کرنے والے ایک فائدہ مند ایکو سسٹم کی تخلیق پر یقین رکھتے ہیں۔ ہم ناممکن کو ممکن بنانے پر یقین رکھتے ہیں۔
فنانشیل انجینئرز کی ٹیم کے طور پر، ہم نے ایک ایسا ماحول بنایا ہے جہاں ٹریڈرز محفوظ اور بااختیار محسوس کر سکتے ہیں۔
Petr Valov
بانی اور CEO
اولین ترجیح لوگ ہیں
Exness میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے 2,000 سے زائد ٹیکنالوجی کے ماہرین اور آگے کا سوچنے والے مفکرین موجود ہیں جو ایک بے نظیر مارکیٹ پلیس تشکیل دینے پر کام کر رہے ہیں۔ چار براعظموں میں قائم آفسز کے ساتھ، ہم اپنے لوگوں کو مختلف سوچ رکھنے اور خود سے روزانہ یہ سوال پوچھنے کی ترغیب دیتے ہیں کہ – ٹریڈنگ کا مستقبل کیا ہونا چاہیے؟
2,000+
ملازمین
عالمی سطح پر
13 آفسز
98
قومیتیں
5
براعظم
ہماری اقدار ہماری ہر پیش قدمی کی رہبر ہیں
کاروباری حکمت عملی سے لے کر ملازمین کا خیال رکھنے تک، ہم جو بھی قدم اٹھاتے ہیں وہ ہماری 4 بنیادی اقدار کے مطابق ہوتا ہے۔
بہادری
ہم نے پہلے دن سے ہی جدت اختیار کی، حدود کا دائرہ وسیع کیا اور اسٹیٹس قو کو چیلنج کیا۔ ہم ایک آسان سے آئیڈیا پر عمل کرتے ہیں: اگر کوئی چیز موجود نہ ہو تو ہم اسے ایجاد کرتے ہیں۔ اگر کوئی چیز موجود ہو تو ہم اسے بہتر بناتے ہیں۔
اچھے لوگ
ہم اپنے کلائنٹس کو ترجیح دیتے ہیں، یہ یقینی بناتے ہوئے کہ ہماری تمام اختراعات انہیں بہترین ممکنہ تجارتی تجربہ فراہم کرنے کی ہماری خواہش کے زیر اثر ہیں۔
ٹیکنالوجی کے پیشہ ور
ہم سائنس کے مطابق کام کرتے ہیں، اپنے کلائنٹس کو محفوظ رکھنے اور انہیں مارکیٹ سے بہتر حالات آفر کرنے کیلئے ہم اپنی ہر چیز میں عمدہ ماڈلز اور ڈیٹا کا استعمال کرتے ہیں۔
قابل اعتماد
ہم اپنے پلیٹ فارم میں معتبریت کو ترجیح دیتے ہیں جو ہمیں اختراع کیلئے ایک ٹھوس بنیاد فراہم کرتا ہے۔ مستحکم سپریڈز، تیز عمل درآمد اور کلائنٹس سے متعلق دیگر فوائد Exness کو زیادہ قابل اعتماد بناتے ہیں۔
ہمارا سائز بڑا تاثر ڈالتا ہے
دوسروں کی مدد کرنا ہمارے DNA میں ہے۔ ہمارے عالمی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (CSR) پروگرام کے ذریعے، ہم اپنے ارد گرد موجود کمیونٹیز میں سرمایہ کاری کرتے ہیں۔
آن لائن ٹریڈنگ کا مستقبل تشکیل دیں
کیا آپ اصلی چیلنج کیلئے تیار ہیں؟ ہمارے ٹیلنٹڈ انجینیئرز، پروگرامرز، مارکیٹرز اور مفکرین کو جوائن کرنے کیلئے اپلائی کریں اور ٹریڈنگ کا مستقبل ازسرنو نشکیل دیں۔
- Exness میں، رقم نکلوانے کی %98 درخواستیں خود بخود پراسیس ہو جاتی ہیں۔ پراسیسنگ کے اوقات منتخب کردہ ادائیگی کے طریقے کے لحاظ سے مختلف ہو سکتے ہیں۔