سماجی ذمہ داری

اخلاقیات کو اہمیت دینے والی کمپنی ہونے کا مطلب ہے دوسروں کی مدد کرنا۔ ہم منظم طریقہ کار اور بھرپور توجہ سے ایسا کرنا چاہتے ہیں تاکہ ہماری کوششوں کا اثر زیادہ سے زیادہ ہو۔

ہم دور اندیش سوچ رکھتے ہیں۔ جہاں ممکن ہو ہم ٹیکنالوجی اور اپنی ٹیم کی رضاکارانہ طاقت کو افادیت اور رسائی مزید بڑھانے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ ہم بہادرانہ آئیڈیاز سے گھبراتے نہیں ہیں۔

ہم مقامی گراس روٹ تنظیموں کے ذریعے براہ راست کمیونٹیز کی مدد کرتے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہم ان کو درکار سپورٹ فراہم کر رہے ہیں۔

ہمارا فوکس 3 چیزوں پر ہے - تعیلم، ماحول اور ہنگامی حالات۔

"کاروبار کے پاس دنیا پر مثبت اثر ڈالنے کی ذمہ داری اور موقع دونوں موجود ہوتے ہیں۔ دوسروں کی مدد کرنا ہماری رگ رگ میں شامل ہے۔"

Petr Valov چیف ایگزیکیٹو آفیسر

فوکس کے شعبے

تعلیم

تعلیم ایک طویل مدتی تبدیلی کی بنیاد ہے۔ اسی وجہ سے ہم پرائمری اسکولز کو اہم سپلائز فراہم کرنے سے لے کر ٹاپ ایکیڈمک اسکالرشپ پروگرامز تک پورے تعلیمی نظام میں سرمایہ کاری کرتے ہیں۔

Social Responsibility features education

ماحول

ماحولیاتی تحفظ کی اہمیت پہلے کبھی اتنی نہ تھی۔ ہم اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ دیگر پروگرامز کے علاوہ ہم نے دوبارہ جنگل کاری کے پروجیکٹس شروع کیے ہیں جنہیں ہم آنے والے سالوں میں مزید وسیع کریں گے۔ ہم اپنے ماحولیاتی فٹ پرنٹ پر بھی نظر رکھ رہے ہیں اور طویل مدتی استحکام کو یقینی بنانے کیلئے اس شعبے میں مہارت رکھنے والی NGOs کے ساتھ بھی مل کر کام کر رہے ہیں۔

Social Responsibility features environment

ہنگامی حالات

عالمی رسائی والی ایک نجی کمپنی کے طور پر ہم مقامی اور عالمی بحران کے دوران ایک حقیقی اور موثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ہم نے COVID-19 کی عالمگیر وبا سے لڑنے کے ضمن میں خاطر خواہ عطیات دیے ہیں اور فی الحال دنیا بھر میں تباہی سے متعلق راحت کے کاموں سے وابستہ انسانیت پسندانہ کاوشوں میں شامل ہیں۔

Social Responsibility features emergencies

ہم مدد کس طرح کرتے ہیں

Covid-19 نے دنیا کو تبدیل کر دیا ہے اور اس کا اثر ہم سب پر ہوا ہے۔ 2020 کے اوائل میں ہم نے کچھ فوری ضروریات کی شناخت کی اور اس عالمی وبا سے لڑنے کیلئے €1 ملین وقف کیے۔ ہم نے مندرجہ ذیل مرکزی پروجیکٹس پر اس سے بھی زیادہ رقم خرچ کی:

  • سائپرس کے ICUs کو 23 وینٹیلیٹرز عطیہ کیے، جن میں سے 14 کو 2020 کے اوائل میں فوری طور پر چین سے بھیجا گیا۔

  • مرکزی مقامی طبی لیبز (CING) کو تین ایکسٹریکٹرز فراہم کر کے سائپرس کی ٹیسٹنگ کی صلاحیت کو بڑھایا تاکہ سائپرس فوری طور پر اس وبا سے نبرد آزما ہو سکے۔

  • طبی ماسکس، حفاظتی لباس اور ایمبولینس کے ساز و سامان کی ایک بڑی تعداد فراہم کی جو انتہائی ضرورت کے وقت پر چین سے سائپرس بھیجا گیا۔

  • تھائی اور ویتنامی Covid-19 ہسپتالوں کو عطیات بھیجے۔

  • TechIsland Cyprus کے ساتھ ملک کر 30 سال سے کم عمر لوگوں میں ویکسینیشن کی شرح بڑھانے کیلئے لاٹری کا انعقاد کیا اور جیتنے والوں کو تین گاڑیاں عطیہ کی گئیں۔