سالمیت

Exness اردن میں نیا آفس کھول رہی ہے: MENA کے اندر ریگولیٹڈ موجودگی میں اضافہ

Exness Blog_Banner_Jordan office opening_600x400@2x.png

ہمیں خوشی ہے کہ ہم مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ (MENA) کے خطے میں اپنا نیا آفس عمان، اردن میں کھولنے کا اعلان کر رہے ہیں۔ 

یہ سنگِ میل جارڈن سیکورٹیز کمیشن (JSC) سے لائسنس کی منظوری کے بعد حاصل ہوا ہے جو ہماری عالمی ترقی میں ایک نئے باب کی حیثیت رکھتا ہے نیز ریگولیشن، احتساب اور خطے میں طویل المدتی سرمایہ کاری کے حوالے سے ہمارے عزم کی بھرپور تائید کرتا ہے۔

ریگولیٹری معیار اور علاقائی اعتماد کو مزید مضبوط بنانا

JSC لائسنس حاصل کرنا ہمیں اُن چند عالمی بروکرز میں شامل کرتا ہے جو اردن میں مقامی ریگولیٹری سپُرویژن کے تحت کام کر رہے ہیں۔ ٹریڈرز کے لیے یہ صرف تعمیل نہیں بلکہ اعتماد کی علامت ہے۔

ہمارا نیا ریگولیٹڈ وجود یقینی بناتا ہے کہ اردن اور پورے خطے کے ٹریڈرز کو سیکیورٹی، اعتبار اور اعتماد کے اعلیٰ ترین معیارات حاصل ہوں۔ یہ اردنی مارکیٹ کے حوالے سے ہمارے گہرے عزم اور شفافیت و احتساب پر مبنی ٹریڈنگ ماحول کے قیام کے مشن کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ اقدام نہ صرف Exness Jordan کی پوزیشن کو ایک قابل اعتماد اور ریگولیٹڈ پارٹنر کے طور پر مضبوط کرتا ہے بلکہ ہمارے اس یقین کو بھی مضبوط بناتا ہے کہ کسی بھی مارکیٹ میں پائیدار ترقی مضبوط حکمرانی اور مقامی نگرانی پر مبنی ہونی چاہیے۔ ہمارے لائسنسز کے بارے میں مزید جاننے کیلئے یہاں کلک کریں۔

ہم نے اردن کا انتخاب کیوں کیا

اردن کی بطور ایک مستحکم اور اچھی طرح ریگولیٹڈ فنانشیل ہب کی شہرت نے اسے ہمارے لیے ایک اسٹریٹیجک چوائس بنایا۔ مشرقِ وسطیٰ کے مرکز میں واقع عمان علاقائی مارکیٹس کو عالمی فنانس سے جوڑنے کا دروازہ ہے۔ اس کا مضبوط ریگولیٹری فریم ورک اور بڑھتی ہوئی ٹریڈنگ کمیونٹی ہماری کمپنی کی اقداریعنی ذمہ داری، دیانتداری اور جدت سے ہم آہنگ ہیں۔

مقامی ادارہ قائم کر کے ہم نہ صرف اپنی علاقائی موجودگی کو مضبوط کر رہے ہیں بلکہ اردن کے فنانشیل ترقی کے مرکز کے کردار میں سرمایہ کاری بھی کر رہے ہیں تاکہ مقامی ٹریڈرز اور اداروں کو بااختیار بنایا جا سکے۔

Exness اور مقامی ٹریڈرز کیلئے ایک سنگ میل

15 سال سے زائد انڈسٹری کے تجربے اور اعلیٰ معیار کے تجارتی حالات و کلائنٹ کیئر کی شہرت کے ساتھ، ہم نے ایک ایسی عالمی موجودگی قائم کر لی ہے جو کئی براعظموں تک پھیلی ہوئی ہے۔ Exness Jordan کا لانچ ہمارا اگلا اسٹریٹیجک قدم ہے یعنی اپنے قابل اعتماد ماڈل کو دنیا کے سب سے متحرک فنانشیل خطوں میں سے ایک میں متعارف کروانا۔

ہماری موجودگی ہمیں یہ موقع دیتی ہے کہ ہم مقامی نوعیت کا تجربہ عالمی اعتبار کے ساتھ فراہم کریں۔ اردن اور MENA خطے کے ٹریڈرز اب انہی عالمی معیار کے تجارتی حالات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو Exness کی عالمی شناخت ہیں، وہ بھی ایک ریگولیٹڈ اور مقامی طور پر معاونت یافتہ فریم ورک کے تحت۔

تجارتی حالات کے علاوہ، اردن میں Exness کی موجودگی تعلیمی اقدامات، پارٹنرشپس اور مقامی سپورٹ کے ذریعے مضبوط تعلقات کو فروغ دے گی۔ یہ آفس تعاون کا ایک مرکز ہے جو ٹریڈرز کو شفاف اور ریگولیٹری ماحول میں پائیدار کامیابی حاصل کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

شفافیت اور جدت پر مبنی مستقبل

جبکہ Exness عالمی سطح پر توسیع جاری رکھے ہوئے ہے، اس کا مشن وہی ہے: مارکیٹ سے بہتر تجارتی حالات بنانا اور ٹریڈرز کی بروکرز کے حوالے سے توقعات کی ازسرنو تعریف کرنا۔ Exness Jordan کا آغاز اسی مشن کی توثیق ہے، یہ ثابت کرتا ہے کہ ذمہ دارانہ ترقی، مضبوط ریگولیشن اور کلائنٹ کا اعتماد طویل المدتی کامیابی کی بنیاد ہیں۔

اب جبکہ Exness Jordan مکمل طور پر لائسنس یافتہ اور فعال ہے، ہم MENA خطے میں فنانشیل معیار کے ایک نئے عہد کی تشکیل میں قائدانہ کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔ دیکھیں کہ ہم MENA اور اس سے آگے کیسے ترقی کر رہے ہیں؛ ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس، تھنک لیڈرشپ اور میڈیا کی جھلکیاں دریافت کریں۔


یہ سرمایہ کاری کا مشورہ نہيں ہے۔ پچھلی کارکردگی مستقبل کے نتائج کا اشارہ نہیں ہے۔ آپ کا سرمایہ خطرے میں ہے، براہ کرم ذمہ داری سے تجارت کریں۔