سالمیت

لائسنسز ہمیں ایمانداری پر قائم نہیں رکھتے۔ وہ صرف اسے ثابت کرتے ہیں۔

2@2x (28).png

Exness کا سفر 16 سال سے پہلے شروع ہوا تھا یعنی ہم اس انڈسٹری میں اتنے عرصے سے ہیں کہ ہم جانتے ہیں ٹریڈرز کیلئے سب سے زیادہ قیمتی چیز کیا ہے۔ ہم اپنی ٹیکنالوجی، تجارتی حالات اور ٹریڈرز کے تجربے کو اہمیت دینا پسند کرتے ہیں اور بلاشبہ یہ عناصر اہم ہیں، ہم نے اپنی ساکھ انہی پر قائم کی ہے۔ لیکن یہ حقیقی وزن تبھی رکھتے ہیں جب ان کی بنیاد اعتماد، فنانشیل سیکیورٹی اور ریگولیشن پر رکھی گئی ہو۔ 

اسی لیے ریگولیشن ہماری آپریشنل اپروچ کا مرکزی حصہ ہے۔ یہ اس بات کا معیار طے کرتا ہے کہ ہم اپنے کلائنٹس کے ساتھ کیسا برتاؤ کرتے ہیں اور طویل مدتی تعلقات کیسے قائم کرتے ہیں۔ ٹریڈرز کیلئے، یہ استحکام اور پیش بینی کا باعث بنتا ہے، یعنی وہ کلیدی اقدار جو ہمارے آفر کردہ تجارتی حالات کے پس منظر میں ہمیشہ سے موجود ہیں۔

یہ عملی طور پر کیسے کام کرتا ہے 

جب ٹریڈرز Exness کو منتخب کرتے ہیں تو دراصل وہ اپنے فنڈز کو منصفانہ اور محفوظ طریقے سے ہینڈل کرنے کیلئے ہم پر اعتماد کرتے ہیں۔ مقامی نگرانی اس اعتماد کو معنی بخشتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ فنڈز کی حفاظت کیلئے قواعد موجود ہیں، ہم اس بات پر جواب دہ ہیں کہ ہم کیسے آپریٹ کرتے ہیں اور ٹریڈرز اس حوالے سے پُراعتماد محسوس کر سکتے ہیں کہ ان کے آرڈرز پر اس طرح منصفانہ انداز میں عمل درآمد ہوتا ہے کہ ہماری دیانتداری پر سوال اٹھانے کی ضرورت پیش نہیں آتی۔

Exness میں، ہم ان قواعد کو اپنے ٹریڈرز کیلئے حقیقی تحفظ میں بدلتے ہیں نیز انہیں آپ کے پلیٹ فارم کے تجربے، آپ کی ٹریڈز اور ٹرانزیکشنز کا حصہ بناتے ہیں۔ باآسانی رقم نکلوانے سے لے کر منفی بیلنس سے تحفظ تک اور مقبول انسٹرومنٹس پر سواپ فری ٹریڈنگ تک، ہم نے ایسے سیف گارڈز متعارف کرائے ہیں جو رسک کو کم کرنے اور شفافیت کو زیادہ سے زیادہ کرنے میں مدد دیتے ہیں اور ساتھ ہی ٹریڈرز کو زیادہ کنٹرول فراہم کرتے ہیں۔ اس کا نتیجہ اعلیٰ معیار کا تحفظ ہے جو ہمارے ٹریڈرز کو صرف کسی ایک دائرہ کار میں نہیں بلکہ ہر جگہ فائدہ پہنچاتا ہے۔

آج ہم کن جگہوں سے لائسنس یافتہ ہیں؟

ہمارا فوکس اُن علاقوں میں ریگولیٹڈ ہونے پر ہے جہاں ہمارے کلائنٹس ٹریڈ کرتے ہیں، جس کی وجہ سے ہمارا ایک ریگولیٹری فٹ پرنٹ بن چکا ہے جو متعدد اہم دائرہ اختیار پر محیط ہے۔ آج، Exness کا ریٹیل کاروبار افریقہ، ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں ریگولیٹڈ ہے۔ 

ان میں سے ہر علاقے میں، ہم ایسے لائسنسز کے تحت کام کرتے ہیں جو مقامی اتھارٹیز کے معیارات کی عکاسی کرتے ہیں اور ہمیں اُن قواعد کے حوالے سے جواب دہ بناتے ہیں جو ٹریڈرز کیلئے سب سے زیادہ اہم ہیں۔ اس اپروچ نے ہمیں مارکیٹ بہ مارکیٹ اپنے ٹریڈرز کا اعتماد حاصل کرنے کے قابل بنایا ہے جبکہ کمپلائنس کو ہمارے ہر کام میں مرکزی حیثیت دی ہے۔ ہمارے تمام لائسنسز کی مکمل فہرست کیلئے، ہمارا ریگولیشن پیج چیک کریں۔

Exness کا تازہ ترین آپریٹنگ لائسنس جارڈن سیکورٹیز کمیشن (JSC) کی جانب سے دیا گیا ہے جو اردن اور وسیع تر MENA ریجن کیلئے ہمارے عزم کی مزید عکاسی کرتا ہے۔ اگرچہ ہر ریگولیٹری فریم ورک مختلف دائرہ اختیار کی عکاسی کرتا ہے، یہ سب ایک ہی اصول کی طرف اشارہ کرتے ہیں: ہر مارکیٹ میں جہاں ہم خدمات فراہم کرتے ہیں، ٹریڈرز کیلئے اعتماد اور قابلِ بھروسہ ہونے کو یقینی بنانا۔

ریگولیشن اور Exness کا ضابطہ اخلاق

لائسنس حاصل کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے۔ اس میں کمپلائنس پر نمایاں سرمایہ کاری اور مسلسل اسکروٹنی اور سُپرویژن سے گزرنے کی رضامندی شامل ہوتی ہے۔ لیکن ہمارے لیے، یہ ٹریڈرز کو دکھانے کا سب سے واضح طریقہ ہے کہ ہم ان کی مارکیٹ کا حصہ بننے کے بارے میں سنجیدہ ہیں اور یہ کہ ہمارا عزم طویل مدتی ہے۔ 

ہمارا کاروبار شفافیت، استحکام اور منصفانہ رویے پر قائم ہے۔ یہ اقدار اس بات میں جھلکتی ہیں کہ ہم اپنی قیمت بندی کیسے ڈیزائن کرتے ہیں، عمل درآمد کو کیسے ہینڈل کرتے ہیں اور جب مارکیٹس میں اتار چڑھاؤ آتا ہے تو اپنے ٹریڈرز کو کیسے سپورٹ کرتے ہیں۔ ریگولیشن ان اقدار کو زیادہ مضبوط کرتی ہے جبکہ ہمیں جواب دہ بھی بناتی ہے اور ان اعلیٰ معیارات سے ہم آہنگ رکھتی ہے جن کی ہمارے ٹریڈرز توقع کرتے ہیں۔

ہم ریگولیشن کو پابندی نہیں سمجھتے۔ درحقیقت، ریگولیشن وہ فریم ورک ہے جس نے Exness کو استحکام اور ذمہ دارانہ طریقے سے ترقی کرنے کے قابل بنایا ہے۔ ہم مضبوط مقامی نگرانی سے فراہم کردہ ماحول اور اپنے ریگولیٹرز کے ساتھ مل کر اپنے آپریشنز کو بہتر بنانے، کمپلائنس کو مضبوط کرنے اور ایسے تجارتی حالات بنانے کی بدولت مسلسل ترقی کر رہے ہیں جن پر ہمیں فخر ہے۔

اعتماد اور شفافیت سے وضع کردہ مستقبل

جیسے جیسے فنانشیل انڈسٹری آگے بڑھتی جا رہی ہے، مقامی ریگولیشن کی اہمیت مزید بڑھتی جا رہی ہے۔ ٹریڈرز کیلئے، یہ یقین دہانی اور شفافیت فراہم کرتی ہے۔ بروکرز کیلئے، یہ ذمہ داری اور استقامت کو ظاہر کرتی ہے۔

ہر نیا لائسنس جو ہم حاصل کرتے ہیں بھروسہ مندی، شفافیت اور منصفانہ رویہ برقرار رکھنے کے عزم کی نمائندگی کرتا ہے۔ ہم نے ابتدا سے ہی یہ راستہ اس لیے منتخب کیا ہے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ اعتماد عمل سے حاصل ہوتا ہے، الفاظ سے نہیں۔ جیسے جیسے ہم نئے علاقوں میں وسعت اختیار کر رہے ہیں، مقامی ریگولیشنز کے ساتھ کمپلائنس وہی معیار رہے گا جس کے ذریعے ہم خود کو پرکھتے ہیں اور ٹریڈرز کیلئے یہ سب سے واضح طریقہ ہوگا کہ وہ جان سکیں Exness کس چیز کی نمائندگی کرتی ہے۔

کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ پروفیشنل ٹریڈرز Exness پر کیوں اعتماد کرتے ہیں؟ ہمارے جائزے چیک کریں اور دیکھیں کہ ہمیں دوسروں سے کیا منفرد بناتا ہے۔


یہ سرمایہ کاری کا مشورہ نہيں ہے۔ پچھلی کارکردگی مستقبل کے نتائج کا اشارہ نہیں ہے۔ آپ کا سرمایہ خطرے میں ہے، براہ کرم ذمہ داری سے تجارت کریں۔