مصنوعات کی خصوصیات

Exness مارکیٹس: آپ کیا ٹریڈ کر سکتے ہیں اور کیوں

exness-markets you can trade-cover

Exness کی مارکیٹس ایک سادہ خیال پر مبنی ہیں: کم شور، زیادہ کنٹرول۔ غیر مستحکم اثاثے اور غیر متوقع قیمتیں پلیٹ فارم پر بھرنے کے بجائے، ہم اس پر توجہ دیتے ہیں جس کی ٹریڈرز کو حقیقت میں ضرورت ہے: قابل اعتماد CFD (معاہدہ برائے فرق) انسٹرومنٹس، شفاف حالات اور حقیقی حکمتِ عملیوں کو سپورٹ کرنے والی خصوصیات۔ چاہے آپ فاریکس میں سکیلپنگ کر رہے ہوں یا سونے میں سوئنگ ٹریڈنگ، اہم صرف یہ نہیں کہ آپ کیا ٹریڈ کر رہے ہیں، اہم یہ ہے کہ جب اتار چڑھاؤ کا سامنا ہو تو وہ ٹریڈز کس طرح برتاؤ کرتی ہیں۔

یہ سمجھنا کہ Exness مارکیٹس میں کیا  ٹریڈ کرنا ہے

چوائس بعض اوقات گمراہ کن ہو سکتی ہے۔ زیادہ تر پلیٹ فارمز ٹریڈرز کو سینکڑوں بلکہ ہزاروں مارکیٹس سے بھر دیتے ہیں لیکن بہت کم یہ واضح کرتے ہیں کہ کون سی مارکیٹس مستحکم ہیں، کون سی میں اتار چڑھاؤ زیادہ ہے اور کن کیلئے زیادہ کیپیٹل یا بڑا اسٹاپ لاس درکار ہوتا ہے۔ یہ سب آپ کے اندازوں پر چھوڑ دیا جاتا ہے۔

کچھ انسٹرومنٹس میں نیوز کے دوران سپریڈز بہت زیادہ پھیل جاتے ہیں۔ دیگر انسٹرومنٹس کم حجم کے اوقات میں ٹریڈ کے قابل ہی نہیں رہتے۔ ایگزاٹک جوڑے پُرکشش لگ سکتے ہیں لیکن پھر آپ کو پتا لگتا ہے کہ ان کیلئے زیادہ مارجن درکار ہوتا ہے یا یہ غیر متوقع آرڈر فلنگ فراہم کرتے ہیں۔ واضح حدود کے بغیر، ٹریڈرز غیر مستحکم اثاثوں پر ضرورت سے زیادہ لیوریج استعمال کرنے، غیر حقیقی اسٹاپ لاس سیٹ کرنے یا ایسی ٹریڈز میں داخل ہونے کا خطرہ مول لیتے ہیں جنہیں وہ مختصر مدتی اتار چڑھاؤ کے دوران برقرار رکھنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔

یہ صرف غیر مؤثر نہیں بلکہ یہ خطرناک بھی ہے، اسی لیے Exness مقدار کے بجائے معیار کو ترجیح دیتی ہے۔

Exness اپنی مارکیٹس کو استحکام کیلئے کیوں فلٹر کرتی ہے

Exness میں ہم صرف کیٹلاگ بھرنے کیلئے اثاثے لسٹ نہیں کرتے۔ پلیٹ فارم پر موجود ہر مارکیٹ کا انتخاب حقیقی کارکردگی کی بنیاد پر کیا جاتا ہے یعنی وہ اتار چڑھاؤ کے دوران کس طرح برتاؤ کرتی ہے، سپریڈز کتنے تنگ رہتے ہیں اور دباؤ کے حالات میں عمل درآمد کتنی اچھی طرح ہوتا ہے۔

اسی لیے آپ کو یہاں سینکڑوں غیر معروف اسٹاکس یا غیر مستحکم کرنسی جوڑے نہیں ملیں گے۔ اس کے بجائے، آپ کو اعلیٰ کارکردگی والے انسٹرومنٹس کی ایک منتخب فہرست ملے گی جو فاریکس، کرپٹو، انڈیکسز، کموڈٹیز اور اسٹاکس پر مشتمل ہے۔

یہ طریقہ ٹریڈرز کو وہ سہولت دیتا ہے جو زیادہ تر پلیٹ فارمز فراہم کرنے میں مشکل محسوس کرتے ہیں: ایک مساوی میدان جہاں ہر اثاثہ حقیقی حکمت عملیوں کو سہارا دینے کیلئے بنایا گیا ہے، نہ کہ انہیں خراب کرنے کیلئے۔ Exness کی منتخب کردہ مارکیٹ سلیکشن کے ساتھ، ٹریڈرز اپنی تجارتی حکمت عملیوں کو بہتر بنا سکتے ہیں اور مارکیٹ کے رویوں کے بارے میں زیادہ مستحکم اور قابل اعتماد ماحول میں سیکھ سکتے ہیں۔

کون سی مارکیٹس آپ کے ٹریڈنگ اسٹائل کے مطابق ہیں؟

ہر ٹریڈر کو ان مارکیٹس سے کچھ نہ کچھ مختلف درکار ہوتا ہے جن میں وہ ٹریڈ کرتے ہیں۔ سکیلپرز کو رفتار اور لیکویڈیٹی چاہیے ہوتی ہے۔ سوئنگ ٹریڈرز اسٹرکچر کے ساتھ اتار چڑھاؤ تلاش کرتے ہیں۔ طویل مدتی ٹریڈرز کو میکرو کے زیر اثر حرکت کرنے والے اثاثے چاہیے ہوتے ہیں جن پر صبر کا میٹھا پھل ملے۔ Exness ہر ٹریڈنگ اسٹائل کیلئے استحکام، شفافیت اور مقصد پر فوکس کرتے ہوئے مختلف صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کی خاطر پروڈکٹس کی ایک متنوع رینج پیش کرتی ہے۔

فاریکس وہ جگہ ہے جہاں زیادہ تر ٹریڈرز آغاز کرتے ہیں اور بہت سے کبھی اسے چھوڑ کر نہیں جاتے۔ اہم جوڑے جیسے EURUSD, GBPUSD اور USDJPY گہری لیکویڈیٹی، تنگ سپریڈز اور دن رات حرکت آفر کرتے ہیں۔ سکیلپرز اور ڈے ٹریڈرز ان پر ان کی قابل پیشنگوئی حرکات اور کم لاگت کی وجہ سے انحصار کرتے ہیں۔ کراس جوڑے اور ایگزاٹکس زیادہ اتار چڑھاؤ فراہم کرتے ہیں لیکن ان کیلئے زیادہ بڑے اسٹاپس اور زیادہ مضبوط ڈسپلن درکار ہوتا ہے۔

کموڈٹیز، خاص طور پر سونا (XAUUSD)، چاندی (XAGUSD) اور تیل (USOIL) ایسے سوئنگ ٹریڈرز کی پسند ہیں جو میکرو اکنامک ایونٹس کے آس پاس کسی مخصوص سمت میں مومینٹم تلاش کرتے ہیں۔ سونا ان ٹریڈرز کو متوجہ کرتا ہے جو غیر یقینی حالات کے خلاف ہیج کرتے ہیں یا رائے بنیاد پر ٹریڈ کرتے ہیں، جبکہ چاندی، جسے اکثر سونے کی زیادہ اتار چڑھاؤ والی کزن سمجھا جاتا ہے، اسی طرح ہیجنگ کی کشش رکھتی ہے لیکن انڈسٹریل ڈیمانڈ اور افراط زر کی توقعات میں تبدیلیوں پر کہیں زیادہ تیزی سے ردعمل ظاہر کرتی ہے۔ دوسری جانب تیل کی قیمتیں عموماً سپلائی میں رکاوٹوں اور عالمی ڈیمانڈ میں تبدیلیوں پر تیزی سے بڑھتی ہیں۔ یہ مارکیٹس زیادہ اثر رکھتی ہیں اور درست ٹائمنگ ہونے پر اچھا صلہ دیتی ہیں لیکن نیوز کے دوران تنگ اسٹاپس رکھنے پر نقصان بھی پہنچا سکتی ہیں۔

انڈیکسز جیسے US500, US30, DXY اور DE30 ان ٹریڈرز میں مقبول ہیں جو مارکیٹ کی مجموعی رائے کو فالو کرنا چاہتے ہیں۔ ڈے ٹریڈرز اکثر انہیں مختصر مدتی سیٹ اپس کیلئے استعمال کرتے ہیں جو کمائیوں یا اکنامک ڈیٹا پر مبنی ہوتے ہیں۔ انڈیکسز پر ٹرینڈز اچھے بنتے ہیں لیکن اچانک ریورس بھی ہو سکتے ہیں، خاص طور پر جب سینٹرل بینک کے اعلانات یا جیو پولیٹیکل تبدیلیاں ہوں۔

اسٹاکس کے بڑے نام شامل ہیں جیسے Amazon, Apple, Tesla, Netflix اور دیگر۔ یہ CFDs پر مبنی ہیں اور ان ٹریڈرز کیلئے موزوں ہیں جو مکمل پورٹ فولیو رکھے بغیر مخصوص کمپنیوں میں ایکسپوژر چاہتے ہیں۔ یہ کمائیوں کی رپورٹس یا طویل مدتی بیانیوں پر ٹریڈنگ کیلئے مفید ہیں۔ اسٹاکس راتوں رات گیپ کر سکتے ہیں لہذا درست خطرے کا نظم ضروری ہے۔

کرپٹو CFD ٹریڈنگ 24/7 رسائی، صفر سواپس اور تیز رفتار پرائس ایکشن فراہم کرتی ہے۔ ویک اینڈ سیشنز یا اتار چڑھاؤ پر مبنی سیٹ اپس کو ترجیح دینے والے ٹریڈرز عام طور پر اس مارکیٹ کا رخ کرتے ہیں۔ کرپٹو میں تو اتار چڑھاؤ ہے لیکن ہمارے سپریڈز میں نہیں۔ BTCUSD پر ہمارے سپریڈز ‎99.98%‎ وقت کیلئے مستحکم رہتے ہیں⁵ جو انہیں انڈسٹری کے اوسط کے مقابلے میں چار گنا زیادہ مستحکم بناتا ہے⁶۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ Exness پر BTCUSD ٹریڈنگ اخراجات میں ‎79%‎ تک بچت کر سکتے ہیں⁷۔ ہم نے ETHUSD ٹریڈنگ کے اخراجات بھی ‎67%‎ تک کم کر دیے ہیں⁸ جس سے Exness پر کرپٹو جوڑوں کی ٹریڈنگ کہیں زیادہ کم لاگت ہو گئی ہے۔

Exness کے تجارتی حالات جو سب سے اہم موقعوں پر آپ کو سپورٹ کرتے ہیں

صحیح اثاثہ منتخب کرنا صرف اس مساوات کا صرف آدھا حصہ ہے۔ دوسرا حصہ یہ ہے کہ جب آپ ٹریڈ میں ہوں تو وہ اثاثہ کس طرح برتاؤ کرتا ہے، خاص طور پر اتار چڑھاؤ کے دوران۔ اور اسی میں Exness کو امتیاز حاصل ہے۔

ہر Exness مارکیٹ ایک ہی بنیادی اصول پر چلتی ہے: سب سے تنگ اور مستحکم سپریڈ¹، تیز اور قابلِ اعتماد عمل درآمد² اور حفاظتی خصوصیات جو ٹریڈرز کو زیادہ کنٹرول دیتی ہیں، کم نہیں۔ جب مارکیٹ تیزی سے اوپر جائے یا نیچے گرے تو آپ کو ایسے حالات کی ضرورت ہوتی ہے جو قائم رہیں، نہ کہ ڈھے جائیں۔

ہمارا ‎0%‎ اسٹاپ آؤٹ لیول آپ کو یہ گنجائش فراہم کرتا ہے۔ زیادہ تر پلیٹ فارمز جو پوزیشنز کو خودکار طور پر ‎50%, ‎30%‎ یا ‎20%‎ مارجن لیولز پر بند کر دیتے ہیں، ان کے برعکس Exness آپ کو عارضی ڈرا ڈاؤنز برداشت کرنے کی سہولت دیتی ہے۔ یہ خصوصیت خاص طور پر اتار چڑھاؤ والی مارکیٹس جیسے سونے یا BTCUSD مارکیٹس میں اہم ہے جہاں بحالی سے پہلے اکثر مختصر مدتی شور آتا ہے۔ Exness کے ساتھ، آپ کی ٹریڈ اتنی دیر تک کھلی رہتی ہے جتنی دیر آپ چاہیں جس کا نتیجہ حریفوں کے مقابلے میں تین گنا کم اسٹاپ آؤٹس کی صورت میں نکلتا ہے⁴۔

اس کے بعد آتا ہے Exness کا منفی بیلنس سے تحفظ۔ چاہے آپ کسی بھی مارکیٹ میں ٹریڈ کر رہے ہوں، آپ کور ہیں۔ اگر کسی تیز حرکت کے باعث آپ کا بیلنس صفر سے نیچے گر جائے تو ہم اسے خودکار طور پر دوبارہ صفر پر ری سیٹ کر دیتے ہیں۔

عمل درآمد ہمیشہ تیز رہتا ہے، اسے اعلی کارکردگی والے انفراسٹرکچر اور جدید سافٹ ویئر کی سپورٹ حاصل ہوتی ہے جو Exness کے ٹریڈنگ ماحول کو تقویت دیتی ہے۔ آرڈرز درستی کے ساتھ مکمل ہوتے ہیں، چاہے آپ پرسکون سیشنز میں ٹریڈ کر رہے ہوں یا بڑی نیوز پر رد عمل دے رہے ہوں۔

رقم نکلوانا بھی بالکل اتنا ہی آسان ہے۔ رقم نکلوانے کی ‎98%‎ درخواستیں خودکار طور پر پراسیس ہوتی ہیں³ جو آپ کو بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے فنڈز تک تیز رسائی دیتا ہے کیونکہ Exness آپ کے صارف کے تجربے کو بہتر بنانے کیلئے ریکارڈ وقت میں درخواستوں کو پراسیس کرتی ہے۔

آپ کے ٹریڈنگ کے انداز کے مطابق درست اکاؤنٹ کا انتخاب

جس طرح ہر مارکیٹ کا اپنا رویہ ہوتا ہے، اسی طرح ہر ٹریڈر اپنے مختلف مقاصد، حکمت عملیوں اور تجربے کی سطح رکھتا ہے۔ اسی لیے Exness اکاؤنٹس کی متعدد اقسام پیش کرتا ہے نیز ہر قسم کو اس مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے کہ آپ کیسے ٹریڈ کرتے ہیں، کیا ٹریڈ کرتے ہیں اور آپ کو کتنی لچک درکار ہے۔ شروع کرنے کیلئے، بس Exness کی ویب سائٹ پر جائیں اور اکاؤنٹ کھولنے کے بٹن پر کلک کریں۔

Standard اکاؤنٹ نئے اور درمیانی سطح کے ٹریڈرز کیلئے عام چوائس ہے۔ یہ آپ کو محدود سپریڈز نیز بغیر کسی کمیشن اور کم از کم ڈیپازٹ کے ساتھ Exness مارکیٹس کی مکمل رینج تک رسائی فراہم کرتا ہے جن میں فاریکس، سونا، تیل، اسٹاکس اور کرپٹو پر CFDs شامل ہیں۔

Raw Spread اور Zero اکاؤنٹس ‎0.0 پِپس سے سپریڈز اور فی لاٹ کم مقررہ کمیشن آفر کرتے ہیں۔ یہ سکیلپرز اور ہائی فریکوئنسی ٹریڈرز کیلئے موزوں ہیں جہاں عمل درآمد کے اخراجات سب سے زیادہ اہمیت رکھتے ہیں۔

Pro اکاؤنٹ تجربہ کار ٹریڈرز کیلئے بنایا گیا ہے جو بڑی پوزیشنز لیتے ہیں، خاص طور پر سونے، BTCUSD یا انڈیکسز جیسی مارکیٹس میں۔ تقریباً صفر سپریڈز اور بغیر کمیشن کے ساتھ، یہ اکاؤنٹ مقررہ خطرے والی حکمت عملیوں اور اعلیٰ درستی کے ساتھ سوئنگ ٹریڈز کو سپورٹ کرتا ہے۔

تمام اکاؤنٹ کی اقسام بنیادی تحفظات کے ساتھ آتی ہیں: منفی بیلنس سے تحفظ، ‎0%‎ اسٹاپ آؤٹ لیول اور فوری رقم نکلوانے کی پراسیسنگ³۔ آپ اپنی حکمت عملی کو بغیر کسی خطرے کے ڈیمو اکاؤنٹ کے ساتھ بھی آزما سکتے ہیں۔

ریگولیشن اور سیکیورٹی: محفوظ ٹریڈنگ کی بنیاد

Exness میں، آپ کے کنیکشن کی سیکیورٹی اور آپ کے ذاتی ڈیٹا کا تحفظ ہمارے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ٹریڈنگ شروع کرنے سے پہلے ہی، ہم آپ کی شناخت کی توثیق کرنے کیلئے اقدامات کرتے ہیں اور ایک آسان کارروائی مکمل کر کے یہ یقینی بناتے ہیں کہ آپ انسان ہیں۔ اس سے ہمیں آپ کے اکاؤنٹ کو محفوظ رکھنے اور غیر مجاز رسائی کو روکنے میں مدد ملتی ہے۔ ہمارے سسٹمز جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ بنائے گئے ہیں تاکہ آگے بڑھنے سے پہلے آپ کے کنیکشن کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا جا سکے اور آپ ذہنی سکون کے ساتھ ٹریڈ کر سکیں۔

ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے کلائنٹس کیلئے یہ جاننا کتنا اہم ہے کہ ان کی معلومات اور فنڈز محفوظ ہیں، اسی لیے ہم اپنے سسٹمز کو مسلسل مانیٹر اور اپ ڈیٹ کرتے رہتے ہیں۔ ایک محفوظ ماحول فراہم کر کے اور توثیق کو لازمی بنا کر، ہم آپ کی مدد کرتے ہیں کہ آپ یہ جانتے ہوئے ٹریڈنگ پر فوکس کر سکیں کہ آپ کا ڈیٹا اور رسائی ہر قدم پر محفوظ ہیں۔

تعلیم اور ریسرچ: آپ کے ٹریڈنگ کے سفر کو بااختیار بنانا

Exness میں، ہم یقین رکھتے ہیں کہ باخبر ٹریڈرز ہی بااختیار ٹریڈرز ہوتے ہیں۔ اسی لیے ہم آپ کے ٹریڈنگ سفر کو سپورٹ کرنے کیلئے تعلیمی ریسورسز اور ریسرچ ٹولز کی ایک جامع رینج فراہم کرتے ہیں۔ ہمارے کلائنٹس کو ویڈیوز، ویبینارز اور جامع ٹریڈنگ انسائٹس تک رسائی حاصل ہے جو مارکیٹ کے تجزیے سے لے کر حکمت عملیوں کی تیاری تک ہر چیز کا احاطہ کرتی ہیں۔

آپ ہمارے YouTube چینل اور Instagram پیج پر معلومات کا خزانہ پا سکتے ہیں جہاں ہم باقاعدگی سے اپ ڈیٹس، ٹیوٹوریلز اور ایکسپرٹس کے تبصرے شیئر کرتے ہیں۔ ہم طاقتور ٹریڈنگ ٹولز بھی فراہم کرتے ہیں جن میں MetaTrader 4 (MT4) اور MetaTrader 5 (MT5) شامل ہیں تاکہ آپ مارکیٹس کا تجزیہ کر سکیں اور پراعتماد فیصلے لے سکیں۔ چاہے آپ ابھی شروعات کر رہے ہوں یا اپنی صلاحیتوں کو نکھارنا چاہتے ہوں، Exness آپ کیلئے یہاں موجود ہے تاکہ آپ کو وہ معلومات اور ریسورسز فراہم کرے جن کی آپ کو اسمارٹ طریقے سے ٹریڈنگ کرنے اور اپنے مقاصد حاصل کرنے کیلئے ضرورت ہے۔

خطرے کا نظم: ہر مارکیٹ میں آپ کے سرمائے کا تحفظ

خطرے کا نظم کرنا طویل مدتی ٹریڈنگ کی کامیابی کیلئے ضروری ہے اور Exness اس بات کیلئے پرعزم ہے کہ آپ کو ہر مارکیٹ میں اپنے کیپیٹل کا تحفظ کرنے میں مدد فراہم کرے۔ ہمارے متنوع CFD انسٹرومنٹس کی رینج جس میں فاریکس، کموڈٹیز اور انڈیکسز شامل ہیں، آپ کو اپنا ایکسپوژر متنوع بنانے اور اس کا نظم کرنے کی لچک فراہم کرتی ہے۔ ہم خطرے کے نظم کے ٹولز کا مکمل سیٹ فراہم کرتے ہیں، جیسے اسٹاپ لاس اور لمٹ آرڈرز تاکہ آپ واضح حدود مقرر کر سکیں اور اپنی ٹریڈز کو پراعتماد طریقے سے کنٹرول کر سکیں۔ 

ہماری کلائنٹ سپورٹ ٹیم ان ٹولز کو مؤثر طریقے سے استعمال کرنے میں آپ کی مدد کرنے نیز آپ کے ٹریڈنگ اسٹائل کے مطابق رہنمائی فراہم کرنے میں مدد دیینے کیلئے ہمیشہ دستیاب ہے۔ Exness کے ساتھ، آپ کے پاس وہ تمام ٹولز موجود ہیں جن کی آپ کو خطرے کا نظم کرنے، ریٹرنز بڑھانے اور زیادہ ذہنی سکون کے ساتھ ٹریڈ کرنے کیلئے ضرورت ہے۔

ایک پلیٹ فارم جو حقیقی ٹریڈرز کی بنیاد پر بنایا گیا ہے

Exness صرف مارکیٹس آفر نہیں کرتی۔ یہ شفافیت، مستقل مزاجی اور کارکردگی آفر کرتی ہے۔ آپ آفیشل ویب سائٹس پر اپنے براؤزر کے ذریعے Exness مارکیٹس تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ کیوریٹ کردہ اثاثوں، شفاف فیس اور ٹریڈنگ پلیٹ فارمز جیسے MT4, MT5 اور Exness Terminal کے ساتھ، آپ ایک ایسے پلیٹ فارم پر ٹریڈ کر رہے ہیں جو آپ کے مطابق بنایا گیا ہے۔

چاہے آپ ڈیسک ٹاپ پر ٹریڈز کھول رہے ہوں، Exness Trade ایپ پر یا MetaTrader موبائل ایپس پر، آپ کو ایسے ٹولز تک رسائی حاصل ہوگی جو آپ کی برتری کو تقویت دیتے ہیں جیسے اقتصادی کیلینڈر، ٹریڈنگ کیلکولیٹر، تجزیاتی ٹولز اور ویڈیو ٹیوٹوریلز یا وہ خصوصیات جو پلیٹ فارم کو نیویگیٹ کرنے میں آپ کی مدد کرتی ہیں۔

اپنا اکاؤنٹ کھولیں اور ان مارکیٹس میں ٹریڈنگ شروع کریں جو آپ کی طرح تیار ہیں۔


یہ سرمایہ کاری کا مشورہ نہيں ہے۔ پچھلی کارکردگی مستقبل کے نتائج کا اشارہ نہیں ہے۔ آپ کا سرمایہ خطرے میں ہے، براہ کرم ذمہ داری سے تجارت کریں۔


  1. سب سے زیادہ مستحکم سپریڈز کا دعویٰ EURUSD پر زیادہ اثر نیوز کے بعد ابتدائی دو سیکنڈز کے دوران زیادہ سے زیادہ سپریڈز سے متعلق ہے۔ یہ موازنہ Exness Pro اکاؤنٹ اور متعدد حریفوں کے کمیشن سے پاک اکاؤنٹس کے درمیان کیا گیا ہے، ان میں سے کسی میں بھی ایجنٹ کمیشن شامل نہیں نیز یہ موازنہ 1 جنوری سے 23 اگست، 2024 تک کیا گیا ہے۔
  2. تاخیر اور سلپیج ممکن ہیں۔ عمل درآمد کی رفتار یا درستی کی کوئی گارنٹی فراہم نہیں کی جاتی۔
  3. Exness میں، %98 سے زائد رقم نکلوانے کی درخواستوں کو خود بخود پراسیس کر دیا جاتا ہے۔ پراسیسنگ کے اوقات منتخب کردہ ادائیگی کے طریقے کے لحاظ سے مختلف ہو سکتے ہیں۔
  4. اوسطاً، Exness پر حریفوں کے مقابلے میں تین گنا کم اسٹاپ آؤٹس پیش آتے ہیں۔ تجزیہ اپریل 2025 کے آرڈرز کا احاطہ کرتا ہے جس میں Exness کے ‎0% اسٹاپ آؤٹ لیول کا 3 حریفوں کے لیولز (%15، %20، %50) سے موازنہ کیا گیا ہے۔ انتہائی تناسبات کو نارمل بنانے کیلئے اسٹاپ آؤٹ کے نتائج کو اسکوائر روٹ میں تبدیل کیا گیا ہے، قدروں کو قریبی مکمل عدد تک راؤنڈ کیا گیا ہے نیز ان حالات کو مدِنظر نہیں رکھا گیا جو بالواسطہ طور پر اسٹاپ آؤٹ کو متاثر کرتے ہیں۔
  5. Standard اکاؤنٹ پر BTCUSD CFDs کیلئے مستحکم سپریڈز 23 جون سے 3 جولائی، 2025 تک ‎99.98%‎ وقت کیلئے اپنی کم از کم سطح پر برقرار رہے
  6. 12–25 مئی 2025 کے ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے کہ Exness Pro اکاؤنٹس پر زیادہ سے زیادہ BTCUSD CFDs سپریڈز ان آٹھ دیگر بروکرز کے سب سے کمیشن فری اکاؤنٹس پر اوسط زیادہ سے زیادہ سپریڈز کے مقابلے میں کم تھے۔ 
  7. BTCUSD پر ‎79%‎ بچت کے دعوے سے مراد Exness Pro اکاؤنٹ پر زیادہ سے زیادہ BTCUSD CFDs سپریڈز ہیں، جو 12 سے 25 مئی، 2025 تک اکٹھے کیے گئے ڈیٹا پر مبنی ہیں اور ان کا موازنہ 8 دیگر بروکرز کے سب سے کمیشن فری اکاؤنٹس پر اوسط زیادہ سے زیادہ BTCUSD CFDs سپریڈز کے ساتھ کیا گیا ہے
  8. ETHUSD پر ‎67%‎ کم سپریڈز کے دعوے سے مراد Standard اکاؤنٹس پر ETHUSD CFDs کے سپریڈ میں کمی ہے، جس میں 22 جون 2025 سے 30 جون، 2025 تک کے سپریڈز کا موازنہ نومبر 2024 کے اوسط کے ساتھ کیا گیا ہے۔