مصنوعات کی خصوصیات

‏Exness ‏0% اسٹاپ آؤٹ: ٹریڈرز کو اپنی حدود خود طے کرنے میں مدد دینا

Trader smiling while viewing Exness’ 0%  stop out level.
ٹریڈر مسکراتے ہوئے Exness کے ‎0%‎ اسٹاپ آؤٹ لیول کو دیکھ رہا ہے۔

یہ آرٹیکل Exness کے 0‎%‎ اسٹاپ آؤٹ پر فوکس کرے گا نیز اس پر کہ یہ ٹریڈرز کو زیادہ اتار چڑھاؤ والی مارکیٹ کی صورتحال کے دوران اپنی پوزیشنز پر زیادہ کنٹرول کیسے فراہم کرتا ہے۔ معیاری اسٹاپ آؤٹ تھریشولڈز ختم کر کے، Exness ٹریڈرز کو یہ لچک فراہم کرتی ہے کہ وہ ٹریڈز کو مجبوراً قبل از وقت بند کیے بغیر مختصر مدتی ڈرا ڈاؤنز کا سامنا کریں۔ سبھی اکاؤنٹ کی اقسام پر دستیاب یہ خصوصیت بہتر رسک کنٹرول فراہم کرنے اور ریکوری اور منافع کے امکانات بڑھانے کیلئے ڈیزائن کی گئی ہے، مشکل ترین ٹریڈنگ کے ماحول میں بھی۔ اس کا طریقہ کار یہ ہے۔

زبردستی لیکویڈیشن کا خوف ٹریڈرز کے پیروں میں زنجیر کی مانند ہے

زبردستی لیکویڈیشن ریٹیل ٹریڈرز کیلئے سب سے زیادہ مایوس کن تجربات میں سے ایک ہے۔ کچھ بروکرز ‎20%‎، ‏‎30%‎ یا ‎50%‎ پر بھی اسٹاپ آؤٹ لیولز نافذ کرتے ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ جیسے ہی کسی ٹریڈر کی ایکوئٹی مقررہ مارجن تھریشولڈ سے نیچے گرتی ہے، پلیٹ فارم خودکار طور پر اوپن پوزیشنز کو بند کرنا شروع کر دیتا ہے۔

یہ عموماً قلیل مدتی اتار چڑھاؤ کے دوران یا پھر اُس وقت ہوتا ہے جب ٹریڈرز ایک ہی وقت میں متعدد پوزیشنز مینیج کر رہے ہوں۔ ایسی صورتحال میں، اچھی طرح پلان کی گئی حکمت عملیاں بھی ناکام ہو سکتی ہیں۔ جو ٹریڈرز زیادہ لیوریج استعمال کرتے ہیں یا پھر گولڈ، کرپٹو یا انڈیکسز جیسے اتار چڑھاؤ والے انسٹرومنٹس پر ٹریڈنگ کرتے ہیں ان کیلئے قبل از وقت اسٹاپ آؤٹس عارضی ڈرا ڈاؤنز کو حقیقی نقصان میں بدل سکتے ہیں۔ اس سے بھی بدتر یہ کہ یہ عمل خودکار ہوتا ہے اور ٹریڈر کے کنٹرول سے باہر ہوتا ہے۔

Exness اس معاملے میں ایک بالکل مختلف طریقہ اپناتی ہے۔ 

Exness کا ‎0%‎ اسٹاپ آؤٹ آپ کو ریکوری کا وقت دیتا ہے

‎0%‎ اسٹاپ آؤٹ کے ساتھ، ہم ایسے عمومی اصول لاگو نہیں کرتے جو آپ کی ٹریڈز کو ‎50%‎ یا ‎20%‎ مارجن پر بھی بند کر دیں۔ اس کے بجائے، ہمارا سسٹم آپ کے مارجن لیول کو ‎0%‎ تک گرنے کی گنجائش دیتا ہے، اس سے پہلے اسٹاپ آؤٹ ٹریگر نہیں ہوتا۔

یہ آپ کو لچک فراہم کرتا ہے کہ آپ اپنی شرائط پر رسک کو مینیج کریں۔ جب بھی کوئی Exness ٹریڈر ریٹریسمنٹ کے دوران ہولڈ کر رہا ہو یا سوئنگ ٹریڈ حکمت عملی استعمال کر رہا ہو، ‎0%‎ اسٹاپ آؤٹ اسے مارکیٹ میں زیادہ دیر تک رہنے کا موقع ہے جس سے ٹریڈ سیٹ اپ درست رہنے کی صورت میں ٹریڈز کو ریکوری کا وقت ملتا ہے۔

گہری نظر: وہ حساب کتاب جو آپ کی ٹریڈز کو محفوظ بناتا ہے

‎0%‎ اسٹاپ آؤٹ عملی طور پر اچھا لگتا ہے لیکن یہ حقیقت میں کسی ٹریڈر کی کارکردگی اور ایکوئٹی کو کیسے متاثر کرتا ہے؟ حقیقی نمبرز اور نتائج کو واضح کرنے کیلئے ایک فرضی ریاضی کی مثال ملاحظہ کریں۔

آئیں ایک ٹریڈر کی مثال لیتے ہیں جس کے اکاؤنٹ میں ‎1,000 USD‎ ہے۔ انہوں نے ‎1:100‎ لیوریج استعمال کرتے ہوئے سونا (XAUUSD) ‎3,324 USD‎ فی اونس پر خریدا اور ‎0.3‎ لاٹس کا ٹریڈ سائز لیا جو ‎30‎ اونس کے برابر ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ٹریڈ اوپن کرنے کیلئے درکار مارجن ‎997.20 USD‎ ہے، جس سے صرف ‎2.80 USD‎ فری مارجن بچتا ہے۔

مارکیٹ عارضی طور پر ‎3,308 USD‎ تک گر جاتی ہے جو فی اونس ‎16 USD‎ کی ایک حقیقت پسندانہ کمی ہے۔ اس کا نتیجہ ‎480 USD‎ کے فلوٹنگ نقصان کی صورت میں نکلتا ہے جس سے ایکوئٹی کم ہو کر ‎520 USD‎ رہ جاتی ہے۔ اس موقع پر، مارجن لیول ‎50%‎ سے ذرا نیچے گر جاتا ہے۔ ‎50%‎ اسٹاپ آؤٹ کے ساتھ، ٹریڈ زبردستی بند ہو جاتی ہے۔ نتیجہ: پوزیشن تقریباً ‎480 USD‎ کے نقصان کے ساتھ بند ہو جاتی ہے حالانکہ مارکیٹ کچھ ہی دیر بعد ریکور ہو سکتی ہے۔ مکمل کیلکولیشن یہ ہے:

  • ٹریڈ کی کُل کی قدر: ‎30‎ اونس * ‎3,324 USD‎/اونس = ‎99,720 USD‎
  • درکار مارجن (استعمال شدہ مارجن): ‎99,720 USD‎ / ‎100‎ = ‎997.20 USD‎
  • فری مارجن: ‎1,000 USD‎ (اکاؤنٹ) - ‎997.20 USD‎ (استعمال شدہ مارجن) = ‎2.80 USD‎
  • قیمت گر کر آتی ہے: ‎3,308 USD‎/اونس پر (‎16 USD‎/اونس کی کمی)
  • فلوٹنگ (غیر حقیقی) نقصان: ‎16 USD‎/اونس * ‎30‎ اونس = ‎480 USD‎
  • موجودہ ایکوئٹی: ‎1,000 USD‎ (ابتدائی) - ‎480 USD‎ (نقصان) = ‎520 USD‎
  • موجودہ مارجن لیول: (‎520 USD‎ (ایکوئٹی) / ‎997.20 USD‎ (استعمال شدہ مارجن)) * ‎100%‎ = ‎~52.1%‎
  • ‎50%‎ اسٹاپ آؤٹ ٹریگر پوائنٹ (ایکوئٹی): ‎0.50‎ * ‎997.20 USD‎ (استعمال شدہ مارجن) = ‎498.60 USD‎
  • نتیجہ: جب ایکوئٹی ‎498.60 USD‎ تک گرتی ہے (جس کیلئے قیمت میں ‎3,308 USD‎ سے نیچے صرف تھوڑی سی مزید کمی درکار ہے) تو ٹریڈ زبردستی بند ہو جاتی ہے اور تقریباً ‎480 USD‎ کا نقصان لاک ہو جاتا ہے۔

Exness کے ‎0%‎ اسٹاپ آؤٹ کے ساتھ، آرڈر اوپن رہتا ہے جس سے ٹریڈر کو عارضی اتار چڑھاؤ برداشت کرنے اور ممکنہ ریکوری کا انتظار کرنے کا موقع ملتا ہے۔ درحقیقت، ایک Exness ٹریڈر صرف اُس وقت اسٹاپ آؤٹ ہوگا جب سونا ‎3,290 USD‎ فی اونس تک گر جائے، یعنی ‎33 USD‎ کی کمی، جو عام طور پر میکرو اکنامک کیٹالسٹس یا ہائی امپیکٹ نیوز سے منسلک ہوتی ہے۔

خلاصہ یہ ہے کہ Exness کے ‎0%‎ اسٹاپ آؤٹ کا مطلب ہے ٹریڈرز کو بروکر کی طرف سے نافذ کردہ حدود پر مجبور نہیں کیا جاتا۔ اس کے بجائے، وہ اپنی رسک مینجمنٹ حکمت عملیاں اسٹاپ لاس آرڈرز کی مدد سے خود سیٹ کر سکتے ہیں، یعنی کنٹرول ٹریڈر کے ہاتھ میں رہتا ہے۔

براہ کرم نوٹ کریں:

یہ کیلکولیشن صرف وضاحتی ہے اور براہِ راست Exness کے تجارتی حالات میں دکھائی گئی معیاری معاہدہ کی خصوصیات سے اخذ کی گئی ہے۔ اس صرف مثال دینے کے مقصد کیلئے کنٹرول شدہ مفروضوں کے تحت ٹیسٹ کیا گیا ہے اور اسے حقیقی تجارتی حالات کی عکاسی نہیں سمجھنا چاہیے۔ 

حقیقی ٹریڈنگ کے نتائج مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ، لیکویڈیٹی، عمل درآمد کی رفتار اور دیگر فیکٹرز کی وجہ سے مختلف ہو سکتے ہیں۔ یہ مثال حقیقی یا مستقبل کی کارکردگی کی نمائندگی نہیں کرتی اور اسے سرمایہ کاری کے مشورے کے طور پر نہیں لیا جانا چاہئے۔

Exness: ٹریڈنگ کیلئے صرف ایک محفوظ جگہ سے بہت بڑھ کر

ہماری مسلسل جدتوں کی بدولت، Exness ٹریڈرز کو ہمارے حریفوں کے مقابلے میں تین گنا کم اسٹاپ آؤٹس⁴ کا سامنا ہوتا ہے۔ یہ بے فائدہ اعداد و شمار میں سے نہیں۔ یہ اس بات کا ایک حقیقی اشارہ ہے کہ ہمارا پلیٹ فارم کس طرح حکمت عملیوں کو محفوظ رکھتا ہے اور ہر طرح کے مارکیٹ حالات میں مستقل کارکردگی کو سپورٹ کرتا ہے۔ 

اور اگرچہ ہم ہمیشہ ٹریڈرز کے فنڈز کی سیکیورٹی کو ترجیح دیتے ہیں، یہ ہمارا واحد فوکس نہیں ہے۔ 

جب آپ Exness کے ساتھ ٹریڈ کرتے ہیں تو آپ کو غیر معمولی تجارتی حالات بھی حاصل ہوتے ہیں جن میں انڈسٹری کے سب سے مستحکم سپریڈز¹ سے فائدہ اٹھانا بھی شامل ہے جو آپ کو کم سے کم سلپیج کے ساتھ ٹریڈز میں انٹری اور ایگزٹ کرنے میں مدد دیتا ہے۔

عمل درآمد کی رفتار اتار چڑھاؤ والی مارکیٹس میں ایک اور نہایت اہم فیکٹر ہے اور اسی لیے Exness تیز اور قابلِ اعتماد عمل درآمد² فراہم کرتی ہے جو آپ کو لائیو پرائس موومنٹ پر ردِعمل دیتے وقت اعتماد دیتا ہے۔ 

اور جب منافع نکلوانے کا وقت آتا ہے تو آپ کو غیر ضروری تاخیر کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ درحقیقت، ‎98%‎ سے زیادہ رقم نکلوانے کی درخواستیں خودکار طور پر پراسیس ہوتی ہیں³، عام طور پر چند سیکنڈز میں۔

نتیجہ

ٹریڈنگ میں کارکردگی بعض اوقات اس بات پر منحصر ہوتی ہے کہ آپ مارکیٹ میں اتنی دیر تک قائم رہیں کہ آپ کی حکمت عملی پوری طرح عمل میں آ سکے۔ Exness کے ‎0%‎ اسٹاپ آؤٹ تحفظ کا یہی مقصد ہے: تاکہ آپ کو زیادہ کنٹرول، زیادہ لچک اور زیادہ وقت دیا جا سکے۔ جبکہ دوسرے پلیٹ فارمز عارضی اتار چڑھاؤ کے دوران آپ کو زبردستی ٹریڈز سے باہر نکال دیتے ہیں، Exness آپ کو یہ اختیار دیتی ہے کہ آپ اپنی شرائط پر رسک کو مینیج کریں۔

کم سپریڈز اور بجلی جیسے تیز عمل درآمد سے لے کر خودکار رقم نکلوانے اور کم اسٹاپ آؤٹس تک، Exness کی ہر چیز اس طرح ڈیزائن کی گئی ہے کہ آپ پُراعتماد طریقے سے ٹریڈ کر سکیں۔ تو چاہے آپ ایک طویل مدتی پورٹ فولیو بنا رہے ہوں یا مختصر مدتی درستی تلاش کر رہے ہوں، آپ ایسے پلیٹ فارم کے حقدار ہیں جو آپ کے ساتھ کھڑا رہے؛ شور کے دوران، ڈِپ کے دوران اور موقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے۔ آج ہی Exness آزمائیں اور دریافت کریں کہ اپنی شرائط پر ٹریڈ کرنے کا کیا مطلب ہے۔


یہ سرمایہ کاری کا مشورہ نہيں ہے۔ پچھلی کارکردگی مستقبل کے نتائج کا اشارہ نہیں ہے۔ آپ کا سرمایہ خطرے میں ہے، براہ کرم ذمہ داری سے تجارت کریں۔


  1. سب سے زیادہ مستحکم سپریڈز کا دعویٰ EURUSD پر زیادہ اثر نیوز کے بعد ابتدائی دو سیکنڈز کے دوران زیادہ سے زیادہ سپریڈز سے متعلق ہے۔ یہ موازنہ Exness Pro اکاؤنٹ اور متعدد حریفوں کے کمیشن سے پاک اکاؤنٹس کے درمیان کیا گیا ہے، ان میں سے کسی میں بھی ایجنٹ کمیشن شامل نہیں نیز یہ موازنہ 1 جنوری سے 23 اگست، 2024 تک کیا گیا ہے۔
  2. تاخیر اور سلپیج ممکن ہیں۔ عمل درآمد کی رفتار یا درستی کی کوئی گارنٹی فراہم نہیں کی جاتی۔
  3. Exness میں، %98 سے زائد رقم نکلوانے کی درخواستوں کو خود بخود پراسیس کر دیا جاتا ہے۔ پراسیسنگ کے اوقات منتخب کردہ ادائیگی کے طریقے کے لحاظ سے مختلف ہو سکتے ہیں۔
  4. اوسطاً، Exness پر حریفوں کے مقابلے میں 3 گنا کم اسٹاپ آؤٹس پیش آتے ہیں۔ تجزیہ اپریل 2025 کے آرڈرز کا احاطہ کرتا ہے جس میں Exness کے ‎0% اسٹاپ آؤٹ لیول کا 3 حریفوں کے لیولز (%15، %20، %50) سے موازنہ کیا گیا ہے۔ انتہائی تناسبات کو نارمل بنانے کیلئے اسٹاپ آؤٹ کے نتائج کو اسکوائر روٹ میں تبدیل کیا گیا ہے، قدروں کو قریبی مکمل عدد تک راؤنڈ کیا گیا ہے نیز ان حالات کو مدِنظر نہیں رکھا گیا جو بالواسطہ طور پر اسٹاپ آؤٹ کو متاثر کرتے ہیں۔