انڈیکسز کی ٹریڈنگ کا طریقہ: حکمت عملیاں اور فوائد

Katerina Parpa
ٹریڈنگ جرنلسٹ
یہ سرمایہ کاری کا مشورہ نہیں ہے۔ ماضی کی کارکردگی مستقبل کے نتائج کا اشارہ نہیں ہے۔ آپ کا کیپیٹل خطرے میں ہے، براہ کرم ذمہ داری سے ٹریڈ کریں۔
شیئر کریں
اس گائیڈ میں:
- ٹریڈنگ میں انڈیکسز کیا ہیں؟
- انڈیکس ٹریڈنگ کے فوائد اور خطرات
- مختصر مدتی بمقابلہ طویل مدتی انڈیکسز کی ٹریڈنگ
- کیا انڈیکسز کی ٹریڈنگ کرنے کا کوئی بہترین وقت ہوتا ہے؟
- انڈیکسز کی قیمت کو متاثر کرنے والے فیکٹرز
- اسٹاک مارکیٹ کے انڈیکسز کو کس طرح کیلکولیٹ کیا جاتا ہے؟
- انڈیکس ٹریڈنگ کیلئے جدید تجارتی حکمت عملیاں
- انڈیکسز کی ٹریڈنگ کیلئے خطرے کا نظم
- اسٹاک ٹریڈنگ اور فاریکس کے مقابلے میں انڈیکسز کیوں ٹریڈ کریں
- اسٹاک مارکیٹ انڈیکسز ٹریڈ کرنے کا طریقہ
- جب آپ Exness کے انڈیکسز ٹریڈ کرتے ہیں تو آپ کو کیا ملتا ہے
فنانشیل مارکیٹس کی پیچیدہ دنیا نیویگیٹ کرنے کا طریقہ جاننے کا سفر انڈیکسز کو ٹریڈ کرنے کا طریقہ سمجھنے سے شروع ہوتا ہے۔ انڈیکسز مخصوص اسٹاک مارکیٹ حصوں کی صحت اور کارکردگی کیلئے بیرومیٹرز کے طور پر کام کرتے ہیں۔ S&P 500 یا Dow Jones جیسے یہ انڈیکسز انفرادی اسٹاکس کے گروپ سے مل کر بنے ہوتے ہیں جو مارکیٹ کی وسیع تر کارکردگی کی تصویر پیش کرتے ہیں۔ انڈیکسز ٹریڈنگ کے ایسے کئی ممکنہ فوائد ہیں جو اسے ایک پُرکشش کام بناتے ہیں جیسے کہ مارکیٹ کا وسیع ایکسپوژر اور پورٹ فولیو کا آسان تنوع۔
فرق کے معاہدے (CFDs) مارکیٹ میں آسان اینٹری اور ایگزٹ کے ساتھ انڈیکس کی قیمت کی سمت پر قیاس آرائی کرنے کی لچک آفر کر کے ٹریڈنگ میں انقلابی تبدیلی لائے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ شیئر خریدے بغیر S&P 500 جیسے انسٹرومنٹس کی خرید و فروخت سے رقم کما سکتے ہیں۔ CFDs معمولی کیپیٹل کے ساتھ بھی مارکیٹ میں داخل ہونے کا فائدہ آفر کرتے ہیں۔ تاہم CFD ٹریڈنگ اور انڈیکسز کے اپنے خطرات اور چیلنجز ہوتے ہیں جن کے بارے میں ہر ٹریڈر کو معلوم ہونا چاہیے چاہے وہ ئئے ہوں یا تجربہ کار۔
یہ مضمون CFDs کے ساتھ انڈیکسز کی ٹریڈنگ کے فوائد اور نقصانات دریافت کرنے کی بنیاد رکھتا ہے اور اس طرح ٹریڈنگ کی دنیا میں اسٹریٹیجک برتری آفر کرتا ہے۔
ٹریڈنگ میں انڈیکسز کیا ہیں؟
فنانس کی دنیا میں، انڈیکسز لازمی ٹولز کی حیثیت رکھتے ہیں جو ٹریڈرز اور سرمایہ کاران کو مارکیٹ کے ٹرینڈز اور مجموعی معاشی صحت کو فوراً سمجھنے میں مدد دیتے ہیں۔ تو، ٹریڈنگ میں انڈیکسز کیا ہیں؟ بنیادی طور پر، یہ مرکب پیمائشیں ہیں جو انفرادی اسٹاکس کے انتخاب کی کارکردگی کو ٹریک کرتے ہیں اور کسی مخصوص مارکیٹ یا سیکٹر کی نمائندگی کرتے ہیں۔ یہ انڈیکسز بینچ مارکس کے طور پر کام کرتے ہیں جن کے ذریعے انفرادی سرمایہ کاریوں اور فنڈز مینیجرز کی کارکردگی کو ماپا جا سکتا ہے۔ متعدد اسٹاکس کی قدر کو اکٹھا کر کے، انڈیکسز مارکیٹ کی رائے کی تصویر فراہم کرتے ہیں نیز یہ اسٹریٹیجک فیصلہ سازی کیلئے انتہائی اہم ہوتے ہیں۔
میجر انڈیکسز کے اہم حصے
اہم انڈیکسز، جیسے کہ S&P 500، Nasdaq 100 اور Dow Jones Industrial Average (DJIA) ایسی مخصوص کمپنیوں پر مشتمل ہیں جو مخصوص معیار پر پورا اترتی ہیں اور ان میں سے کئی کو 'بینچ مارک انڈیکسز' کہا جاتا ہے۔
- مثلاً، DJIA امریکہ میں موجود 30 نمایاں کمپنیوں پر مشتمل ہے، اصلاً یہ انڈسٹریل سیکٹر کی کارکردگی کی عکاسی کرتا تھا تاہم اب یہ بنیادی طور پر ٹیکنالوجی، فنانشیل سروسز اور ریٹیل کی عکاسی کرتا ہے۔
- S&P 500 میں 500 بڑے کیپ والے اسٹاکس کا وسیع تر انتخاب شامل ہے جو امریکی معیشت کا زیادہ وسیع منظر آفر آفر کرتا ہے۔
- Nasdaq 100بنیادی طور پر ٹیکنالوجی سیکٹر پر فوکس کرتا ہے۔
حجم کے لحاظ سے CFD ٹریڈنگ کیلئے تین مقبول ترین اسٹاک انڈیکسز۔
اجزاء کا انتخاب کرنے کیلئے ہر انڈیکس کا اپنا طریقہ ہوتا ہے جس میں عموماً مارکیٹ کیپٹلائزیشن، لیکویڈیٹی اور سیکٹر کی نمائندگی شامل ہوتے ہیں۔ ان اجزاء کا وقتاً فوقتاً جائزہ لے کر انہیں اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ اسٹاک انڈیکس اپنے ہدفی مارکیٹ کے حصے کا نمائندہ رہے۔
دیگر مقبول انڈیکسز میں شامل ہیں:
- S&P/ASX 200
- CAC 40
- DAX
- EURO STOXX 50
- FTSE 100
- Hang Seng
- Nikkei 225
انڈیکسز مارکیٹ کی صحت کی عکاسی کس طرح کرتے ہیں
انڈیکسز فنانشیل مارکیٹس اور معیشت کے بیرومیٹرز ہیں۔ جب کسی انڈیکس کی قدر میں اضافہ ہوتا ہے تو یہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اس کے جزوی اسٹاکس کی مجموعی قدر میں اضافہ ہو رہا ہے جو نتیجتاً سرمایہ کاران کے اعتماد اور معاشی پھیلاؤ کی تجویز دیتا ہے۔ اس کے برعکس، اسٹاک انڈیکس کی مندی اسٹاک کی قیمتوں میں گراوٹ کی طرف اور ممکنہ طور پر معاشی مندیوں یا سرمایہ کاران کی عدم یقینی کی جانب اشارہ کرتی ہے۔ ان پیٹرنز کا مشاہدہ کرنا ٹریڈرز کو مارکیٹ سیکٹرز اور مجموعی طور پر معیشت کی قوت کا جائزہ لینے میں مدد دیتا ہے۔ نیز اہم انڈیکسز کی کارکردگی صارفین اور کاروباروں کے اعتماد کو متاثر کر سکتی ہے جو خرچ اور سرمایہ کاری کے فیصلوں کو متاثر کرتا ہے اور یہ نتیجتاً معاشی صحت کو مزید متاثر کرتا ہے۔
انڈیکس ٹریڈنگ کے فوائد اور خطرات
انڈیکس ٹریڈنگ اسٹاک مارکیٹس کو ٹریڈ کرنے کا آسان اور مؤثر طریقہ ہو سکتی ہے، یہ ممکنہ طور پر لاگتوں کو کم کرتے ہیں اور خطرے کو پھیلاتی ہے۔ تاہم CFDs کے ذریعے انڈیکسز کی خرید و فروخت کرتے وقت وابستہ خطرات سے آگاہ ہونا اہم ہے جیسے مارکیٹ کی مندیاں اور لیکویڈیٹی کے مسائل جو کارکردگی کو متاثر کر سکتے ہیں۔
فوائد
- تنوع کے فوائد: اسٹاک انڈیکس ٹریڈنگ ٹریڈرز کو ایک مخصوص انڈیکس میں شیئرز کی وسیع رینج پر اپنی پوزیشنز کو پھیلانے کی سہولت دیتی ہے جو کچھ انفرادی اسٹاکس کو ہولڈ کرنے سے وابستہ خطرات کو کم کرتا ہے۔
- کم اخراجات اور زیادہ افادیت: انڈیکسز کی ٹریڈنگ میں عموماً متعدد انفرادی سیکورٹیز خریدنے کے مقابلے میں کم ٹرانزیکشن فیس اور کوششیں صرف ہوتی ہیں جو اسے سرمایہ کاران کیلئے لاگت اور وقت کے لحاظ سے زیادہ مؤثر بناتی ہیں۔
- مارکیٹ کے وسیع حصوں کا ایکسپوژر: انڈیکس ٹریڈنگ پوری مارکیٹ کے حصوں یا انڈسٹریوں کا ایکسپوژر حاصل کرنے کا موقع آفر کرتی ہے جو ایک ہی ٹرانزیکشن میں کسی مخصوص سیکٹر کی کارکردگی یا مجموعی مارکیٹ ٹرینڈ کو کیپچر کرنے کے خواہشمند ٹریڈرز کیلئے بالخصوص فائدہ مند ہو سکتا ہے۔
خطرات
- مارکیٹ کا خطرہ: اسٹاک انڈیکس ٹریڈنگ مجموعی مارکیٹ کے خطرات سے مشروط ہے، اس کا مطلب ہے کہ اگر وسیع تر مارکیٹ مندی کا شکار ہوتی ہے تو انڈیکس فنڈ یا ڈیریویٹو کی قدر بھی گراوٹ کا شکار ہوگی۔ یہ ٹریڈرز کو مارکیٹ کی نظامی مندیوں کی زد پر لاتا ہے جو تقریباً تمام ایکویٹیز کو متاثر کرتی ہیں۔
- لیکویڈیٹی کا خظرہ: جبکہ اہم اسٹاک انڈیکسز عموماً بہت زیادہ لیکویڈ ہوتے ہیں، کم مقبول انڈیکسز ٹریڈ کرنا یا مارکیٹ اسٹریس کے وقتوں میں ٹریڈ کرنا کم لیکویڈیٹی کا باعث بن سکتا ہے۔ یہ زیادہ بڑے سپریڈز یا پھر مطلوبہ قیمتوں پر ٹریڈز انجام دینے میں مشکل کا باعث بن سکتا ہے جو کہ نتیجتاً ریٹرنز کو منفی طور پر متاثر کرتا ہے۔
- تنوع کی کمی: انڈیکسز ٹریڈنگ اکثر تنوع کی کچھ سطح فراہم کرتی ہے تاہم اگر انڈیکس مخصوص سیکٹرز یا کمپنیوں پر مرکوز ہو تو تنوع کی کمی کی وجہ سے خطرہ زیادہ ہو سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، ایک ایسا اسٹاک جو ٹیکنالوجی اسٹاکس پر بہت زیادہ منحصر ہو ٹیکنالوجی سیکٹر کی مندی کے دوران غیر متناسب طور پر متاثر ہو سکتا ہے۔
مختصر مدتی بمقابلہ طویل مدتی انڈیکسز کی ٹریڈنگ
ٹریڈرز اکثر اپنے سرمایہ کاری کے اہداف، خطرے کی برداشت اور مارکیٹ کے تجزیے کے لحاظ سے مختصر مدتی اور طویل مدتی اسٹاک انڈیکس ٹریڈنگ حکمت عملیوں کے درمیان انتخاب کرتے ہیں۔ مختصر مدتی ٹریڈنگ میں عموماً پوزیشنز کو کچھ گھنٹوں یا دنوں تک ہولڈ کرنا شامل ہوتا ہے جس کی مدد سے ٹریڈرز نسبتاً چھوٹی حرکات سے فائدہ اٹھاتے ہیں جبکہ طویل مدتی ٹریڈنگ کئی ہفتوں تک جا سکتی ہے نیز یہ بڑے ٹریڈز اور بنیادی منتقلیوں پر فوکس کرتی ہے۔
مختصر مدتی انڈیکس ٹریڈنگ کیلئے حکمت عملیاں
مختصر مدتی انڈیکس ٹریڈنگ مارکیٹ میں فوری اتار چڑھاؤ سے فائدہ اٹھانے کیلئے پھرتی پر مبنی حکمت عملی کا مطالبہ کرتی ہے۔ تاہم، بات صرف انڈیکسز کی ڈے ٹریڈنگ کے طریقے تک محدود نہیں۔ ٹریڈرز مختصر مدتی ٹریڈنگ آپشن کے طور پر سکیلپنگ کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں۔
ڈے ٹریڈنگ میں ایک ہی دن کے اندر پوزیشن کو کھولنا اور بند کرنا شامل ہوتا ہے۔ ٹریڈرز ایک ہی دن کے اندر انسٹرومنٹ کے انڈیکس کی قیمت کی حرکات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
سکیلپنگ میں چھوٹے منافعوں کیلئے متعدد ٹریڈز لینا شامل ہے جبکہ ڈے ٹریڈنگ ایک ٹریڈنگ دن میں ہونے والی قیمت کی حرکات سے فائدہ اٹھانے پر فوکس کرتی ہے۔
ہر تجارتی حکمت عملی کیلئے مارکیٹ کے اشاروں کی گہری سمجھ بوجھ اور منافع کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے کیلئے فوری فیصلہ سازی کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ مختصر مدتی ٹریڈنگ فیس اور کمیشنز کی وجہ سے زیادہ اخراجات کی حامل ہو سکتی ہے۔
طویل مدتی انڈیکس ٹریڈںگ کیلئے حکمت عملیاں
طویل مدتی انڈیکس ٹریڈنگ کیلئے ایک طویل مدت میں کیپیٹل میں اضافے پر فوکس کرنے والی اسٹریٹیجک حکمت عملی کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ طرز ٹریڈنگ انٹرا ڈے قیمت کی حرکات کی بجائے ایک ایسا پورٹ فولیو بنانے کی کوشش کرتا ہے جس کی قدر میں بتدریج اضافہ ہوتا رہے۔
سوئنگ ٹریڈرز قیمت کے بڑے سوئنگز کیپچر کرنے کیلئے کئی دن پوزیشنز ہولڈ کرتے ہیں۔
پوزیشن ٹریڈنگ میں کئی ہفتے ٹریڈز ہولڈ رکھنا شامل ہے جس کا مقصد طویل مدتی مارکیٹ کے شور کی بجائے طویل مدتی ٹرینڈز سے منافع کمانا ہوتا ہے۔
تنوع کا مطلب ہے خطرے کو گھٹانے کیلئے مختلف انڈیکس فنڈز پر پوزیشنز کو پھیلانا نیز مارکیٹ کے مختلف سیکٹرز کی ترقی سے فائدہ اٹھانا۔
ہر طویل مدتی حکمت عملی تحمل، بنیادی تجزیے کی سمجھ بوجھ اور مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کی برداشت کا تقاضا کرتی ہے جو مالی اہداف حاصل کرنے میں ایک متوازن راہ برقرار رکھنے میں مدد کر سکتا ہے۔
تکنیکی تجزیہ اور چارٹ پیٹرنز
تکنیکی تجزیہ انڈیکس ٹریڈرز کیلئے بنیادی ستون کی حیثیت رکھتا ہے، چاہے آپ مختصر مدتی حکمت عملیوں کا انتخاب کریں یا پھر طویل مدتی۔ ٹریڈرز مارکیٹ کی آئندہ حرکات کی پیشنگوئی کرنے کیلئے تاریخی قیمت کے ڈیٹا اور مختلف تجزیاتی ٹولز کا استعمال کرتے ہیں۔ ہیڈ اینڈ شولڈرز، ٹرائی اینگلز اور فلیگز جیسے چارٹ پیٹرنز کو اکثر مارکیٹ کی رائے اور ممکنہ بریک آؤٹس یا ریورسلز کی انسائٹس حاصل کرنے کیلئے اسٹڈی کیا جاتا ہے۔ ان پیٹرنز کی تشریح میں مہارت حاصل کر کے اور دیگر تکنیکی اشاروں کا انضمام کر کے ٹریڈرز زیادہ درستی کے ساتھ اپنی اینٹریوں اور ایگزٹس کا وقت پلان کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔
انڈیکسز ٹریڈنگ کیلئے کینڈل اسٹک پیٹرنز اور فیبوناچی ریٹریسمنٹ استعمال کرنے کے طریقے کے بارے میں مزید جانیں۔
اسٹاپ لاس اور ٹیک پرافٹ آرڈرز کی اہمیت
انڈیکسز ٹریڈنگ مارکیٹ کبھی کبھار طاقتور اتار چڑھاؤ کا سامنا کر سکتی ہے لہذا اسٹاپ لاس اور ٹیک پرافٹ کا استعمال انتہائی اہم ہے۔ اسٹاپ لاس ٹریڈ کو مخصوص قیمت تک پہنچنے پر خود بخود بند کر دیتا ہے، عموماً خسارے میں، یہ ممکنہ خساروں کو محدود بناتا ہے اور رولنگ منافعوں کا تحفظ کرتا ہے۔ اس کی برعکس، ٹیک پرافٹ ایک پہلے سے متعین ہدف ہوتا ہے جو یہ یقینی بناتا ہے کہ ٹریڈر منافع لاک کر لے یا پھر کم خسارے میں آرڈر بند کر دے۔ ان آرڈرز کا اطلاق خطرے کا نظم کرنے اور انڈیکس مارکیٹس کے فطری اتار چڑھاؤ سے اپنی ٹریڈز کی حفاظت کرنے کا اہم حصہ ہے۔
کیا انڈیکسز کی ٹریڈنگ کرنے کا کوئی بہترین وقت ہوتا ہے؟
کوئی بھی 100 فیصد گارنٹی کے ساتھ یہ نہیں کہہ سکتا کہ انڈیکسز کو ٹریڈ کرنے کیلئے کوئی مخصوص وقت بہترین ہے تاہم یہ جاننا اہم ہے کہ مارکیٹ سب سے زیادہ مصروف کب ہوتی ہے۔ مارکیٹ کھلنے کے فوراً بعد، 9:30 سے 10:30 a.m تک ET، اکثر وہ وقت ہوتا ہے جب زیادہ تر ایکشن تیزی سے ہوتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ٹریڈرز مارکیٹ کے آخری بار بند ہونے کے بعد آنے والی ہر خبر اور ایونٹ پر رد عمل کا اظہار کر رہے ہوتے ہیں۔ یاد رکھیں کہ مختلف انڈیکسز مختلف اوقات میں دستیاب ہوتے ہیں، اس لحاظ سے کہ وہ دنیا میں کس جگہ پر موجود ہیں۔
اگر آپ ٹریڈنگ میں نئے ہیں تو یہ مصروف وقت کافی پیچیدہ ہو سکتا ہے کیونکہ قیمتیں اِدھر اُدھر چھلانگ لگا رہی ہوتی ہیں۔ تاہم، یہ مارکیٹ کے حرکت کرنے کے طریقے کو دیکھنے اور سیکھنے کا بھی اچھا موقع ہوتا ہے۔ اہم بات اس وقت ٹریڈ کرنا ہے جب آپ کی دلچسپی کی مارکیٹس کے دن کا آغاز ہوا ہو۔ انڈیکسز کی ٹریڈنگ کا بہترین وقت درحقیقت اس پر منحصر ہے کہ آپ کس طرح ٹریڈ کرنا پسند کرتے ہیں۔ اپنی تجارتی حکمت عملی کے لحاظ سے، کچھ ٹریڈرز بہت زیادہ ایکشن والے مصروف اوقات کے دوران ٹریڈنگ پسند کرتے ہیں جبکہ دیگر کم مصروفیت والے عرصوں کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ کچھ ٹریڈرز خودکار حکمت عملیوں کا اطلاق بھی کر سکتے ہیں تاکہ انہیں دن کے مخصوص اوقات کے دوران ٹریڈ کرنے میں مدد مل سکے۔
انڈیکسز کے تجارتی اوقات
تمام تجارتی اوقات سرور ٹائم (GMT+0) میں ہیں۔
انڈیکسز کی قیمت کو متاثر کرنے والے فیکٹرز
انڈیکسز کی قیمت کو کیا متاثر کرتا ہے یہ سمجھنا کافی آسان ہے۔ یوں سمجھیں کہ اسٹاک مارکیٹ کسی معیشت یا سیکٹر کیلئے تھرمامیٹر کی مانند ہے۔ جب ملازمت کی رپورٹس، کمائیوں کی رپورٹس یا سینٹرل بینکس کے فیصلوں جیسی معاشی خبریں آتی ہیں تو یہ مارکیٹس کو ہلا سکتی ہیں اور انڈیکس کی قیمتوں کو حرکت دے سکتی ہیں۔ اگر انڈیکس میں موجود کوئی بڑی کمپنی توقع سے زیادہ یا کم رقم کماتی ہے تو یہ انڈیکس کی قدر کو اوپر یا نیچے دھکیل سکتا ہے کیونکہ کمپنی کے اسٹاک کی قیمت تبدیل ہوتی ہے۔
معاشی خبروں کے علاوہ، جو دیگر چیزیں انڈیکس کی قیمتیں تبدیل کر سکتی ہیں ان میں یہ شامل ہے کہ انڈیکسز کمپنیوں کو کب شامل کرتے ہیں یا ہٹاتے ہیں۔ اگر کوئی کمپنی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر رہی ہو اور اسے اسٹاک مارکیٹ انڈیکس سے نکال دیا جائے یا اگر کسی نئے ابھرتے سورج کو شامل کر دیا جائے تو اس سے انڈیکس کی قیمت حرکت کر سکتی ہے۔ نیز تیل اور دھاتوں جیسے اثاثوں کی قیمتیں مخصوص انڈیکسز کو حرکت دے سکتی ہیں بالخصوص اگر ان میں ایسی کئی کمپنیاں شامل ہوں جو اس طرح کی کموڈیٹیز کے ساتھ ڈیل کرتی ہیں۔
کبھی کبھار، دنیا میں پیش آنے والے بڑے واقعات جیسے جنگیں یا قدرتی آفات عالمی مارکیٹس کو شدید متاثر کر سکتے ہیں جو انڈیکس کی قیمت کو اوپر نیچے کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ سرمایہ کاران ان واقعات کے بارے میں کیسا محسوس کرتے ہیں۔ اگر خبر اچھی ہو تو قیمتیں اوپر جا سکتی ہیں تاہم بری خبر قیمتوں کو نیچے گرا سکتی ہے۔ یہ معیشت کے حوالے سے سرمایہ کاران کیلئے موڈ رنگ کی طرح ہے۔
اسٹاکس اور اسٹاکس میں روایتی سرمایہ کاری کے طریقوں کی برعکس، CFDs کی ٹریڈنگ کرتے وقت آپ کے پاس فروخت کر کے بیئرش مارکیٹ میں بھی منافع کمانے کا موقع ہوتا ہے۔
اسٹاک مارکیٹ کے انڈیکسز کو کس طرح کیلکولیٹ کیا جاتا ہے؟
اسٹاک انڈیکسز کیلکولیٹ کرنے کیلئے، آپ عموماً اس میں موجود کمپنیوں کا سائز دیکھتے ہیں، بالخصوص یہ کہ مارکیٹ میں ان کی کیا مالیت ہے، اسے مارکیٹ کیپٹلائزیشن کہا جاتا ہے۔ اس کیلکولیشن میں زیادہ بڑی کمپنیوں کی اہمیت زیادہ ہوتی ہے لہذا اگر وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں (یا بری کارکردگی کا) تو انڈیکس کی قدر میں تبدیلی پر ان کا اثر زیادہ ہوتا ہے۔ تاہم ہر انڈیکس کیلئے یہ معاملہ اسی طرح نہیں ہے۔ کچھ انڈیکسز کمپنی کے اسٹاک کی قیمت پر زیادہ زور دیتے ہیں۔ زیادہ قیمت والے اسٹاکس والی کمپنیوں کا انڈیکس کی صورتحال پر زیادہ اثر ہوتا ہے۔ لہذا اگر اسٹاک کی قیمتوں اوپر یا نیچے جائیں تو انڈیکس پر اس کا زیادہ اثر پڑتا ہے۔
اشاعت کے مہینے سے مارکیٹ کیپ کے لحاظ سے Nasdaq 100 انڈیکس کی ٹاپ 10 کمپنیاں۔
انڈیکس ٹریڈنگ کیلئے جدید تجارتی حکمت عملیاں
انڈیکس ٹریڈنگ کیلئے اپنی حکمت عملی کو بہتر بنانے کے خواہشمند تجربہ کار ٹریڈرز کیلئے، کچھ ایسی جدید حکمت عملیاں موجود ہیں جن میں خطرے کا نظم کرنے اور عالمی مارکیٹ کے ٹرینڈز سے فائدہ اٹھانے کی استعداد موجود ہے۔
ہیجنگ
فرق کے معاہدے (CFDs) ٹریڈرز کو اپنے سرمایہ کاری کے پورٹ فولیوز ہیج کرنے کا ہمہ گیر طریقہ آفر کرتے ہیں۔ کسی انڈیکس CFD پر اپنے موجودہ مارکیٹ ایکسپوژر کے مخالف پوزیشن لے کر، آپ ETFs اور مماثل پروڈکٹس میں اپنی سرمایہ کاریوں کو ناسازگار قیمت کی حرکت سے بچا سکتے ہیں۔ یہ انشورنس کی اسٹریٹجک صورت ہے؛ اگر ایک پوزیشن کی قدر کم ہوتی ہے تو دوسری پوزیشن خسارے کو آف سیٹ کرنے میں مدد کرتی ہے، یہ خطرے کے نظم کے نقطہ نظر کے ساتھ CFDs کی ٹریڈنگ کے عملی استعمال کو ظاہر کرتا ہے۔
تنوع
اپنے ٹریڈنگ پورٹ فولیو میں عالمی انڈیکسز کے امتزاج کو شامل کرنا تنوع نیز مختلف معاشی سیکٹرز اور جغرافیائی علاقوں تک رسائی فراہم کر سکتا ہے۔ اپنے آپشنز کو بڑھا کر، آپ نہ صرف اپنے خطرے کو پھیلا رہے ہیں بلکہ مختلف مارکیٹس میں ترقی کے امکان سے مستفید ہونے کا امکان بھی پیدا کر رہے ہیں۔ دنیا بھر کے انڈیکسز کو ٹریڈ کرنے کا طریقہ سمجھنا مقامی معاشی مندیون کے اثر کو گھٹانے اور ابھرتی مارکیٹس کی ترقی سے فائدہ اٹھانے میں مدد کر سکتا ہے۔
انڈیکسز کی ٹریڈنگ کیلئے خطرے کا نظم
جب آپ انڈیکسز ٹریڈ کرنا چاہتے ہوں تو خطرے کے نظم کی طاقتور حکمت عملی استعمال کرنا اپنی سرمایہ کاریوں کی حفاظت کرنے اور اپنے فنانشیل اہداف حاصل کرنے کیلئے لازمی ہے۔ ایک اچھی طرح تشکیل دیا گیا پلان مارکیٹ کیپٹلائزیشن کی پیچیدگیوں، تجارتی اوقات کے تغیرات اور انڈیکسز ٹریڈنگ شروع کرنے کے وقت کی الجھنوں کو نیویگیٹ کرنے میں مدد کرتا ہے۔ یہاں ہم خطرے کا نظم کرنے کی اہم تکنیکوں اور ٹریڈنگ کی نفسیات کا نظم کرنے کی اہمیت کی تفصیل بیان کریں گے۔
خطرے کا نظم کرنے کی تکنیکیں
- اپنے خطرے کی برداشت کا تخمینہ لگائیں: انڈیکسز ٹریڈنگ شروع کرنے سے پہلے، آپ کو اپنے خطرے کی برداشت کا تخمینہ لگانا چاہیے۔ یہ تعین کرتا ہے کہ آپ مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں کتنے اتار چڑھاؤ کو آسانی سے برداشت کر سکتے ہیں۔ مثلاً، اگر آپ کی حد %10 ڈرا ڈاؤن ہے تو انہی انڈیکسز میں ٹریڈنگ کریں جو تاریخی اعتبار سے اسی رینج میں رہتے ہیں۔
- اپنے تجارتی اہداف کا تعین کریں: چاہے آپ فوری منافع پانے کی کوشش کر رہے ہوں یا پھر طویل مدتی فائدہ مندی، واضح تجارتی مقاصد سیٹ کریں۔ اپنے مقاصد کے لحاظ سے موزوں انڈیکسز کا انتخاب کریں، جیسے استحکام کیلئے مارکیٹ کیپٹلائزیشن کے دیو یا فائدہ مندی کی استعداد کیلئے ابھرتے ہوئے انڈیکسز۔
- اپنے کیپیٹل یکساں تقسیم کریں: اپنی سرمایہ کاریوں کو اپنے خطرے کی برداشت اور تجارتی مقاصد دونوں کے موافق تفویض کریں۔ ایک متوازن حکمت عملی میں اپنے کیپیٹل کو مختلف مارکیٹس اور سیکٹرز پر پھیلانا یا پھر متوقع فائدہ مندی والے مخصوص علاقوں پر توجہ دینا شامل ہو سکتا ہے۔
- مانیٹر کریں اور حسب حال بنیں: ارتقا پذیر مارکیٹس کے لحاظ سے ڈھلنے کیلئے لچکدار رہیں اور باقاعدگی کے ساتھ اپنی حکمت عملی کا جائزہ لیتے رہیں۔ رئیل ٹائم ایڈجسٹمنٹس کیلئے دستیاب تجارتی اوقات کو دانشمندی سے استعمال کریں، یہ یقینی بناتے ہوئے کہ آپ کی حکمت عملی متعلقہ اور ہدف پر رہے۔
- اپنی تجارتی معلومات میں اضافہ کرنا جاری رکھیں: Exness کے ٹریڈنگ پلیٹ فارمز پر آفر کیے جانے والے ٹولز کی مدد سے آگاہ رہیں اور خطرے کے نظم کی نئی تکنیکوں کو اختیار کریں۔ تعلیم ایک مستقل پراسیس ہے جو آپ کے تجارتی فیصلوں کو خاطر خواہ حد تک بہتر بنا سکتا ہے۔
تجارتی نفسیات کا نظم کرنا
ٹریڈنگ بس حکمت عملیوں اور نمبرز کا ہی نام نہیں؛ اس میں جذبات کو کنٹرول کرنا بھی شامل ہے۔ خوف اور لالچ تجربہ کار ترین ٹریڈرز کو بھی پٹڑری سے ہٹا سکتے ہیں۔ ان جذبات کو پہچانیں اور غیر لچکدار اسٹاپ لاس آرڈرز جیسے میکانزمز کی مدد سے ان کے اثرات میں تخفیف کریں۔
- ڈسپلن کو ترجیح دیں: ڈسپلن انڈیکسز ٹریڈنگ کی اتار چڑھاؤ سے بھرپور دنیا میں انتہائی اہم ہے۔ یکسوئی برقرار رکھنے کیلئے ٹولز اور الگورتھمز استعمال کرتے ہوئے اپنے ٹریڈنگ پلان پر کاربند رہیں۔ اپنی حکمت عملی سے انحراف کرنے کی خواہش سے بچیں، یہ ایسے فیصلوں کا باعث بنتی ہے جن پر آپ کو بعد میں پچھتاوا ہوتا ہے۔
- خساروں کو قبول اور ان کا نظم کریں: خساروں سے اجتناب ممکن نہیں تاہم یہ سیکھنے کے قیمتی تجربات ثابت ہو سکتے ہیں۔ کیا غلط ہوا یہ سمجھنے کیلئے ہر خسارے کا تجزیہ کریں اور اپنی حکمت عملی کو ریفائن کریں۔ کامیاب ٹریڈنگ کی اہم خصوصیات کے طور پر لچک پذیری اور حسب حال ڈھلنے کی صلاحیتیں پیدا کریں۔
اپنی تجارتی نفسیات پر مہارت حاصل کرنے کیلئے خطرے کے نظم کی تکنیکیں اور اپنے جذبات کو کنٹرول کرنے کا امتزاج درکار ہوتا ہے۔
اسٹاک ٹریڈنگ اور فاریکس کے مقابلے میں انڈیکسز کیوں ٹریڈ کریں
جب آپ فنانشیل مارکیٹس میں ٹریڈ کرنے کی خواہش رکھتے ہوں تو آپ کے پاس کئی آپشنز ہوتے ہیں بشمول انفرادی اسٹاکس کو ٹریڈ کرنا، فاریکس مارکیٹ میں قدم رکھنا اور انڈیکسز دریافت کرنا۔ انڈیکس CFDs کی ٹریڈنگ کئی ٹریڈرز کیلئے ایک مقبول انتخاب ہے اور اس کی وجہ بھی کافی واضح ہے۔
سب سے پہلی وجہ تو یہ ہے کہ انڈیکسز تنوع کی ایک ایسی سطح فراہم کرتے ہیں جسے حاصل کرنا اسٹاک ایکسچینجز پر درج انفرادی اسٹاکس خریدتے اور فروخت کرتے وقت حاصل کرنا مشکل ہے۔ انڈیکس مختلف اثاثوں پر مشتمل ٹوکری کی طرح ہوتا ہے۔ لہذا جب انڈیکس میں موجود کچھ اثاثوں کی قیمت گھٹے تو ممکن ہے کہ دیگر کی قدر بڑھ رہی ہو جو اتار چڑھاؤ کو متوازن بنا دیتا ہے۔ یہ بالخصوص اس لیے مفید ہے کیونکہ انڈیکسز میں تنہا اسٹاک کے مقابلے میں بہت بڑے سوئنگز کم دیکھنے کو ملتے ہیں الّا یہ کہ کوئی انتہائی اہم مارکیٹ ایونٹ پیش آئے۔
نیز، انڈیکسز مارکیٹ کچھ حد تک تحفظ آفر کرتی ہے۔ اگر آپ ایک ہی کمپنی میں سرمایہ کاری کرتے ہیں اور وہ ڈوب جائے تو آپ کی سرمایہ کاری بھی ڈوب سکتی ہے۔ تاہم انڈیکس متعدد کمپنیوں پر مشتمل ہوتا ہے لہذا ایک کمپنی کی ناقص کارکردگی کے اثر کی عموماً تخفیف ہو جاتی ہے۔ انڈیکسز مسلسل دوبارہ توازن حاصل کرتے ہیں رہتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ اگر کوئی اسٹاک کارکردگی میں پیچھے ہو تو اسے زیادہ طاقتور اسٹاک سے تبدیل کیا جا سکتا ہے جو انڈیکس کی مجموعی صحت کو برقرار رکھتا ہے۔
خطرات اور ریٹرنز کا موازنہ کرنا
اس کی برعکس، یہ بھی سچ ہے کہ انڈیکس CFDs کی ٹریڈنگ کرنے پر آپ بہت زیادہ اونچی اڑان بھرنے والے فائدہ مند اسٹاک سے حاصل ہو سکنے بہت بڑے منافعوں سے محروم رہ سکتے ہیں۔ تاہم یاد رکھیں کہ زیادہ ریٹرنز کے امکان کے ساتھ خطرے میں اضافہ اور زیادہ اتار چڑھاؤ بھی لازم ہیں، اور یہ سب کیلئے موزوں نہیں۔
انڈیکسز ٹریڈنگ کا موازنہ فاریکس مارکیٹ س کریں تو دونوں کی اپنی مخصوص خصوصیات ہیں۔ فاریکس ٹریڈنگ میں کرنسی کے جوڑوں کی حرکت سے متعلق قیاس آرائی شامل ہوتی ہے اور یہ اپنی لیکویڈیٹی اور 24 گھنٹے کی ٹریڈنگ سائیکل کی وجہ سے جانی جاتی ہے۔ یہ زیادہ لیوریج آفر کر سکتی ہے جس کا مطلب ہے زیادہ منافعوں کا امکان تاہم زیادہ خساروں کا باعث بھی بن سکتی ہے۔ اس کی برعکس، انڈیکسز مارکیٹ کو عموماً کم لیوریج کے ساتھ زیادہ مستحکم تجارتی حالات آفر کرنے والی مارکیٹ کے طور پر دیکھا جاتا ہے جو اسے بہت زیادہ اتار چڑھاؤ والی مارکیٹس کے بے ہنگم سفر سے بچنے کے خواہشمند افراد کیلئے نسبتاً محفوظ بناتا ہے۔
خلاصہ یہ ہے کہ انڈیکس CFDs کی ٹریڈنگ ان لوگوں کیلئے زیادہ پُرکشش ہو سکتی ہے جو وسیع تر مارکیٹ ایکسپوژر اور سرمایہ کاری کیلئے زیادہ متوان حکمت عملی کے خواہاں ہوں، ان لوگوں کے برعکس جو فاریکس ٹریڈنگ کے جوش و ولولے یا پھر انفرادی اسٹاکس کا انتخاب کرنے سے وابستہ ممکنہ بڑے صلے (اور خطرے) کے پیچھے ہوں۔
اسٹاک مارکیٹ انڈیکسز ٹریڈ کرنے کا طریقہ
مختلف انڈیکسز ٹریڈرز کیلئے مختلف کمپنی اسٹاکس کی مجموعی کارکردگی کا فائدہ اٹھانے کا بہترین موقع فراہم کرتے ہیں۔ قابل رسائی آن لائن ٹریڈنگ پلیٹ فارمز کے ساتھ، کوئی بھی شخص معمولی ابتدائی کیپیٹل کے ساتھ اپنی گھر کے آرام سے ہی S&P 500 یا Dow Jones جیسے انڈیکسز CFDs کی ٹریڈنگ شروع کر سکتا ہے۔ ذیل میں Exness کے ساتھ انڈیکسز کی ٹریڈنگ کے طریقے سے متعلق ایک بہتر کردہ گائیڈ ہے، یاد رہے کہ Exness بہترین تجربہ فراہم کرنے کیلئے معروف ایک بروکر ہے۔
مرحلہ 1: ایک قابل اعتماد بروکر منتخب کریں
اس کی شروعات کیلئے یہ دیکھیں کہ بروکر لائسنس یافتہ اور ریگولیٹڈ ہو۔ مثلاً، Exness کو مارکیٹ میں اس معتبریت کی وجہ سے جانا جاتا ہے اور یہ ٹریڈنگ کیلئے انڈیکسز کی ایک جامع رینج آفر کرتی ہے۔
مرحلہ 2: رجسٹر کریں اور اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی قسم منتخب کریں
اپنے بروکر کا انتخاب کرنے کے بعد، اپنا ٹریڈنگ اکاؤنٹ سیٹ اپ کرنا شروع کریں۔ یہ پراسیس کافی سیدھا سادہ اور عموماً مفت ہوتا ہے، سوائے درکار کم از کم ڈیپازٹ کے، الّا یہ کہ آپ ڈیمو ٹریڈنگ اکاؤنٹ کے ساتھ آغاز کر رہے ہوں۔ اپنی رہائش کے ملک کے لحاظ سے، Exness میں آپ سے کیپیٹل کی بڑی تعداد ڈیپازٹ اور ٹریڈ کر پانے سے پہلے اپنے اکاؤنٹ کی توثیق کرنے کی درخواست کی جائے گی۔
مرحلہ 3: اپنے اکاؤنٹ میں فنڈز ڈیپازٹ کریں
رجسٹریشن کے بعد، اب وقت ہے اپنے ٹریڈنگ کیپیٹل کو ڈیپازٹ کرنے کا۔ Exness مختلف اہم کرنسیاں قبول کرتی ہے جو فنڈنگ پراسیس کو بلاجھنجھٹ بناتا ہے۔
مرحلہ 4: اپنا ترجیحی ٹریڈنگ پلیٹ فارم منتخب کریں
ڈیسک ٹاپ ٹریڈنگ پلیٹ فارمز یا موبائل ٹریڈنگ ایپلیکیشنز کے درمیان انتخاب کر کے گھر سے یا پھر چلتے پھرتے ٹریڈ کریں۔
مرحلہ 5: اپنا ترجیحی انڈیکس منتخب کریں
جب آپ کا اکاؤنٹ تیار اور فنڈ ہو جائے تو Exness میں دستیاب کئی مختلف انڈیکسز میں سے انتخاب کریں جن میں Nasdaq 100 (علامت USTEC) یا Hang Seng HK50 جیسے آپشنز شامل ہیں۔
مرحلہ 6: تجارتی حکمت عملی کا فیصلہ کریں
ٹریڈ لینے سے پہلے، انڈیکسز کیلئے اپنی تجارتی حکمت عملی بنائیں۔ اس میں یہ چیزیں شامل ہیں: یہ فیصلہ کرنا کہ آپ کتنے کیپیٹل سے ٹریڈ کریں گے، مختلف اشاروں کے استعمال میں مہارت حاصل کرنا، کینڈل اسٹک پیٹرنز کے سگنلز کو سمجھنا، اسٹاپ لاسز اور ٹیک پرافٹس استعمال کرنا اور اپنی خطرے کی بھوک کا جائزہ لینا۔ ان ممکنہ خساروں کو ملحوظ خاطر رکھنا یقینی بنائیں جو برداشت کرنے کیلئے آپ آمادہ ہیں۔ عموماً اس فلسفے پر عمل کرنا اچھا رہتا ہے کہ صرف اتنی ہی رقم سے ٹریڈنگ کی جائے جسے گنوانا آپ برداشت کر سکتے ہوں۔ یاد رکھیں کہ انڈیکسز کی ٹریڈنگ میں مہارت حاصل کرنے کا انحصار تکنیکی اور بنیادی دونوں تجزیوں پر ہے۔
مرحلہ 7: ٹریڈ کھولیں
اپنی حکمت عملی کے مطابق ٹریڈ کھولیں۔ اس میں سرمایہ کاری کا سائز بیان کرنا، ٹریڈ کی سمت منتخب کرنا (خریدنا یا منتخب کرنا) اور اپنے اسٹاپ لاس اور ٹیک پرافٹ پیرامیٹرز کا انتظام کرنا شامل ہے۔
مرحلہ 8: اپنی پوزیشن پر نظر رکھیں
اپنی ٹریڈ شروع کرنے کے بعد، اس کی پیشرفت پر نظر رکھ کر اسے مانیٹر کریں۔ آپ کے پاس یہ لچک موجود ہے کہ جب بھی ضروری محسوس ہو آپ منافع بُک کرنے یا خسارہ کم کرنے کیلئے ٹریڈ بند کر سکتے ہیں۔
الگورتھمک تجارتی حکمت عملیاں یا مخصوص کارروائیوں کو خودکار بنانے والے ٹولز استعمال کرتے وقت بھی عقلمندی کا تقاضا یہی ہے کہ اپنی ٹریڈ کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جائے۔
اکثر پوچھے گئے سوالات
انڈیکسز ٹریڈنگ کیلئے بہترین حکمت عملی کیا ہے؟
انڈیکسز ٹریڈنگ کیلئے بہترین حکمت عملی اکثر مختلف مارکیٹ کے حالات کے لحاظ سے ڈھلنے کیلئے متعدد تدابیر کو یکجا کرتی ہے۔
- ٹرینڈ ٹریڈنگ میں طویل اور مختصر مدتی منافع کیلئے مارکیٹ کی سمت کی شناخت اور اسے فالو کرنا شامل ہے، چاہے سمت اوپر کی جانب ہو یا نیچے کی جانب۔
- مومینٹم ٹریڈنگ کا مطلب ہے مارکیٹ کی حرکات کی قوت سے فائدہ اٹھانا، اس میں تب شریک ہوا جاتا ہے جب انڈیکس قوت کے ساتھ ایک سمت میں بڑھ رہا ہو۔
- ریٹریسمنٹس کی ٹریڈنگ میں وہ مواقع تلاش کیے جاتے ہیں جب مارکیٹ عارضی طور پر ٹرینڈ کے خلاف حرکت کرتی ہے جس سے ممکنہ اینٹری پوائنٹ ملتا ہے۔
- بریک آؤٹ حکمت عملی میں مقررہ رینجز کے باہر خاطر خواہ قیمت کی حرکات تلاش کرنا شامل ہے، یہ نئے ٹرینڈ کے ممکنہ آغاز کا اشارہ کرتے ہیں
- ریورسلز کی ٹریڈنگ یہ پہچاننے پر فوکس کرتی ہے کہ موجودہ ٹرینڈ کب ختم ہو رہا ہے اور ایک نیا مخالف ٹرینڈ کب شروع ہو رہا ہے۔
کیا انڈیکسز کی ٹریڈنگ منافع بخش ہے؟
انڈیکسز کی ٹریڈنگ نفع بخش ہو سکتی ہے تاہم محتاط رہنا اور خطرات کو دھیان سے ہینڈل کرنا اہم ہے۔ انڈیکسز کی قیمت نئی معاشی معلومات یا غیر متوقع واقعات کی وجہ سے اکثر فوراً اور ڈرامائی انداز میں تبدیل ہوتی ہے جو انہیں کامیابی کے ساتھ ٹریڈ کرنے میں ایک اور مشکل کا اضافہ کرتا ہے۔
انڈیکسز کی ٹریڈ کرنے کیلئے مجھے کتنی رقم کی ضرورت ہے؟
فرق کے معاہدوں (CFDs) کے ذریعے انڈیکسز کی ٹریڈنگ کرتے وقت مارکیٹ پوزیشن کھولنے کیلئے آپ کو بس ایک معمولی ابتدائی ڈیپازٹ لگانے کی ضرورت ہوتی ہے جسے مارجن کہا جاتا ہے اور آپ کے پاس لیوریج کے ساتھ ٹریڈ کرنے کا آپشن ہوتا ہے جو آپ کے مارکیٹ ایکسپوژر میں اضافہ کرتا ہے تاہم مارکیٹ کے آپ کے حق میں حرکت نہ کرنے کی صورت میں آپ کے خساروں کو بھی بڑھا سکتا ہے۔ Exness جیسے بروکرز ٹریڈنگ اکاؤنٹس فراہم کرتے ہیں جیسے Standard اکاؤنٹ، جو کم از کم ڈیپازٹ کے کم مطالبے کے ساتھ قابل رسائی ہوتے ہیں نیز آغاز کرنا آسان بناتے ہیں۔
ٹریڈ کرنے کیلئے دستیاب انڈیکسز کون سے ہیں؟
ٹریڈ کرنے سب سے زیادہ قابل رسائی انڈیکسز میں شامل ہیں: Dow Jones Industrial Average، اس میں امریکی اسٹاک ایکسچینج پر درج 30 اہم کمپنیاں شامل ہیں؛ S&P 500، یہ ایک بینچ مارک انڈیکس ہے جو امریکی اسٹاک ایکسچینج کی ٹاپ 503 کمپنیوں پر مشتمل ہے؛ Nasdaq 100، یہ ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنیوں کی طرف زیادہ مائل ہے اور NASDAQ اسٹاک ایکسچینج نیز امریکی اسٹاک ایکسچینج پر سب سے بڑی نان فنانشیل فرمز سے 101 سیکورٹیز پر مشتمل ہے؛ اور برطانیہ کا FTSE 100، جس میں لندن اسٹاک ایکسچینج پر 100 سب سے بڑی کمپنیاں شامل ہیں۔ ان انڈیکسز کو بہت زیادہ فالو کیا جاتا ہے اور یہ نمایاں حیثیت نیز ان بڑی، خوب مستحکم کمپنیوں کی وجہ سے ٹریڈرز کیلئے مقبول انتخاب ہیں جن کی یہ مختلف اسٹاک ایکسچینجز میں نمائندگی کرتی ہیں۔
کیا میں انڈیکسز کی ڈے ٹریڈنگ کر سکتا ہوں؟
یقیناً، آپ انڈیکسز کی ڈے ٹریڈنگ میں حصہ لے سکتے ہیں، یہ ایک ایسی حکمت عملی ہے جو ایک ہی مارکیٹ سیشن میں ٹریڈز انجام دینے سے وابستہ ہے۔ اگر آپ انڈیکسز کی ڈے ٹریڈنگ کا طریقہ سمجھنے کے خواہشمند ہیں تو بنیادی نظریے کو سمجھنا اشد ضروری ہے اور وہ یہ یقینی بنانا ہے کہ آپ کی تمام ٹریڈز ایک ہی دن میں کھولی اور بند کی جائیں۔ یہ حکمت عملی ان ممکنہ اضافی اخراجات اور خطرات سے بچنے میں مدد دے سکتی ہے جو مارکیٹ کے بند ہونے کے بعد پوزیشنز کھلی رکھنے کی وجہ سے پیش آتے ہیں۔
کیا انڈیکسز کی ٹریڈنگ فاریکس سے زیادہ آسان ہے؟
یہ آپ کے ٹریڈنگ اسٹائل اور حکمت عملی پر منحصر ہے۔ کچھ نئے ٹریڈرز جو گزشتہ سرمایہ کاری کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹس سے مانوس ہیں فاریکس کی بجائے CFDs کے ساتھ انڈیکسز کو ترجیح دے سکتے ہیں۔ آپ کے تجربے سے قطع نظر، دونوں زمروں کے اپنے خطرات اور فوائد ہیں۔
انڈیکس فیوچرز اور CFDs کے درمیان کیا فرق ہے؟
انڈیکس فیوچرز اسٹاک انڈیکس جیسے S&P 500 یا لندن اسٹاک ایکسچینج کے FTSE 100 کی کارکردگی کو ٹریک کرنے والے ڈیریویٹوز ہیں جو ٹریڈرز کو انڈیکس کے آئندہ کی قیمت پر قیاس آرائی کرنے کی سہولت دیتے ہیں۔ CFDs (فرق کے معاہدوں) کے برعکس، انڈیکس فیوچرز کی طے شدہ تاریخ تنسیخ ہوتی ہے جس کا تعین فیوچرز کی مارکیٹس کرتی ہیں۔ جب آپ فیوچرز کی خرید و فروخت کرتے ہیں تو آپ کسی مخصوص تاریخ پر پہلے سے طے شدہ فیوچرز کی قیمت پر انڈیکس کی مخصوص مقدار کو ٹریڈ کرنے کا عزم کر رہے ہوتے ہیں۔ دیگر انڈیکس فیوچرز ڈیریویٹوز کی طرح، اسٹاک انڈیکس فیوچرز مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کے خلاف ہیجنگ کرنے کا موقع آفر کرنے کی وجہ سے فیوچرز مارکیٹ میں مقبول ہیں۔
دوسری طرف، CFDs آپ کو طے شدہ تاریخ تنسیخ سے نہیں باندھتے جس سے آپ کو اپنی مرضی کے وقت کے مطابق فیوچرز فروخت کرنے یا پوزیشنز بند کرنے کی لچک ملتی ہے۔ جبکہ انڈیکس فیوچرز اور CFDs دونوں مارجن پر ٹریڈنگ کی سہولت دیتے ہیں جس سے منافع یا خسارے کے امکان میں اضافہ ہوتا ہے، انڈیکس فیوچرز کو اکثر ہیجنگ کرنے یا طویل مدتی ٹریڈنگ میں حصہ لینے والے ٹریڈرز کی جانب سے فوقیت دی جاتی ہے۔ اس کی برعکس، کئی ٹریڈرز CFDs کو ان کی لیوریج، کم لاگت اور تجارتی لچک کی وجہ سے پسند کرتے ہیں۔ لہذا، آپ انڈیکس فیوچرز ٹریڈ کرنا چاہتے ہیں یا CFDs یہ آپ کے تجارتی مقاصد اور آپ کی مطلوبہ لچک کی سطح پر منحصر ہوتا ہے۔
جب آپ Exness کے انڈیکسز ٹریڈ کرتے ہیں تو آپ کو کیا ملتا ہے
اگر آپ Exness کے ساتھ انڈیکسز کی ٹریڈنگ شروع کرنے کا انتخاب کرتے ہیں تو آپ دنیا بھر کی بڑی معیشتوں کے مقبول انڈیکسز کی ٹریڈنگ کر کے تنوع حاصل کر سکتے ہیں۔ رفتار لازمی ہے اور Exness کے ساتھ آپ کو ٹریڈز کیلئے انتہائی تیز عمل درآمد نیز کم، مستحکم سپریڈز کا فائدہ ملتا ہے جو ممکنہ طور پر آپ کی رقم کا مزید فائدہ اٹھانے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔
اس کے علاوہ، آپ ہماری جانب سے اپنی درخواستوں کو فوراً پراسیس کرنے کیلئے ہماری فوری رقم نکلوانے کی خصوصیت پر بھروسہ کر سکتے ہیں۔ اتار چڑھاؤ کے خلاف افادیت اور تحفظ کیلئے ڈیزائن کردہ تجارتی ماحول کے عزم کا تجربہ حاصل کریں جو یہ یقینی بناتا ہے کہ آپ کو ہر بار اعلی ترین تجارتی تجربہ ملے۔
شیئر کریں
ٹریڈنگ شروع کریں
یہ سرمایہ کاری کا مشورہ نہیں ہے۔ ماضی کی کارکردگی مستقبل کے نتائج کا اشارہ نہیں ہے۔ آپ کا کیپیٹل خطرے میں ہے، براہ کرم ذمہ داری سے ٹریڈ کریں۔