قسط نمبر 9

ٹریڈنگ کے جذباتی کوڈ میں مہارت حاصل کرنا

مہمان خصوصی Kojo Forex

ہمارے Born To Trade پوڈکاسٹ کی خصوصی قسط میں Kojo Forex ایک بار پھر ہمارے میزبان Nima Siar سے مل رہے ہیں اور آپ دونوں تجارتی فیصلوں کے پس پردہ موجود جذبات پر گہری گفتگو کریں گے۔ دباؤ بڑھنے پر پُرسکون رہنے کے لیے کیا خوبی درکار ہوتی ہے؟ سنیں Kojo کی کھری باتیں اس مائنڈ سیٹ، ڈسپلن اور خود آگاہی کے بارے میں جو ایک کامیاب ٹریڈر بننے کے لیے ضروری ہیں۔

قسط شیئر کریں

Kojo Forex

مہمان

تجارتی دنیا میں ایک رہبر کی حیثیت رکھنے والے، Kojo Forex نے اپنی بے مثال مہارت، غیر متزلزل حوصلے اور دوسروں کو بااختیار بننے کے عزم کے بل بوتے پر اپنا نام بنایا ہے۔ سالوں کے تجربے اور مارکیٹ کی گہری معلومات کے ساتھ، Kojo ہماری پوڈکاسٹ سیریز کا آغاز کرنے کیلئے بہترین مہمان ہیں۔

Nima Siar

میزبان

Nima Siar سربراہ ہیں Exness میں پارٹنرشپ اور بزنس ڈیولپمنٹ اقدامات کے۔ ٹریڈنگ انڈسٹری میں تقریباً 15 سالہ تجربے کے ساتھ، آپ نے تکنیکی تجزیے، مارکیٹنگ کی حکمت عملی، سیلز مینجمنٹ نیز ایفیلیٹ اور ای میل مارکیٹنگ میں طاقتور مہارتیں حاصل کی ہیں۔

ہر دو ہفتے بعد آنے والی اقساط کیلئے جڑے رہیں

ان میں ٹاپ ماہرین، خصوصی انسائٹس اور حقیقی دنیا کے اسباق کو شامل کیا جائے گا۔ Born to Trade پوڈکاسٹ کو اس پر فالو کریں:

اکثر پوچھے گئے سوالات


Born to Trade پوڈکاسٹ کسی بھی ایسے شخص کیلئے ہے جو ٹریڈنگ میں دلچسپی رکھتا ہو، چاہے آپ مکمل طور پر نئے ٹریڈر ہوں، ٹریڈر بننے کے خواہشمند ہوں یا تازہ نقطہ نظر کے متلاشی تجربہ کار پیشہ ور ہوں۔ ہر قسط قیمتی انسائٹس، ماہرانہ بات چیت اور سیکھنے کے تجربات آفر کرتی ہے تاکہ آپ مارکیٹس میں ترقی کر سکیں۔


آپ Spotify, YouTube, and Apple Podcasts سمیت تمام بڑے پلیٹ فارمز پر Born to Trade پوڈکاسٹ اسٹریم کر سکتے ہیں۔ تازہ ترین اقساط اور ہائی لائٹس سے متعلق اپ ڈیٹس کیلئے ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں۔


پوڈکاسٹ Born to Trade کی نئی اقساط ہر دو ہفتے بعد جمرات کے دن ریلیز ہوتی ہیں۔ انڈسٹری کے ماہرین اور رہنماؤں کے ساتھ گفتگوؤں کیلئے جڑے رہیں جن میں ہم تجارتی نفسیات سے لے کر مارکیٹ کی حکمت عملیوں تک کے موضوعات پر بات چیت کریں گے۔


Kojo کے مطابق خود آگاہی جذبات کو سنبھالنے میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ذاتی کمزوریوں کو پہچاننا اور غلطیوں کے بارے میں ایمانداری برتنا ٹریڈرز کو بیرونی عوامل کو مورد الزام ٹھہرانے سے روکتا ہے اور انہیں اپنے تجارتی نتائج کی ذمہ داری اٹھانے میں مدد دیتا ہے۔ یہ مضبوطی پیدا کرنے اور فیصلے کرنے کی صلاحیت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔


Kojo وضاحت کرتے ہیں کہ ایک منافع بخش ٹریڈ کے بعد اوور ٹریڈ کرنے کی شدید لالچ پیدا ہو سکتی ہے۔ فوراً رقم نکلوانے کی سہولت ٹریڈرز کو سیشن کا 'باب بند کرنے' میں مدد دیتی ہے جس سے ڈسپلن نیز منافع کو لاک کرنے اور زیادہ ذمہ داری کے ساتھ کیپیٹل کا نظم کرنے کی اچھی عادات کو تقویت ملتی ہے۔


Kojo صبر کو ایک ایسی جذباتی صلاحیت کے طور پر اجاگر کرتے ہیں جس کی اہمیت کو اکثر پوری طرح نہیں سمجھا جاتا۔ چاہے درست سیٹ اپ کا انتظار کرنا ہو، طویل مدتی حکمت عملی پر قائم رہنا ہو یا ترقی کو مہلت دینے کیلئے درکار وقت فراہم کرنا ہو، صبر جذبات پر قابو پانے اور طویل مدتی تجارتی نتائج میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔


ڈیمو اکاؤنٹ اپنی رقم داؤ پر لگائے بغیر ٹریڈنگ سیکھنے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔ آپ رئیل ٹائم مارکیٹ حالات میں مشق کر سکتے ہیں، مختلف حکمت عملیوں کو آزما سکتے ہیں اور اپنے تجارتی فیصلوں کے حوالے سے اعتماد پیدا کر سکتے ہیں نیز آپ یہ سب کچھ ہمارے مفت ڈیمو اکاؤنٹ میں ورچوئل فنڈز کے ساتھ حاصل کر سکتے ہیں۔


انسائٹس کو عملی کارروائی میں بدلیں

اپنے تجارتی سفر میں پہلا قدم لیں، سنیں، سیکھیں اور اعتماد کے ساتھ ٹریڈ کریں۔