اسٹاک ٹریڈنگ کیا ہے نیز CFDs ٹریڈ کرنے کا طریقہ جانیں

Katerina Parpa

ٹریڈنگ جرنلسٹ

ٹریڈنگ شروع کریں

یہ سرمایہ کاری کا مشورہ نہیں ہے۔ ماضی کی کارکردگی مستقبل کے نتائج کا اشارہ نہیں ہے۔ آپ کا کیپیٹل خطرے میں ہے، براہ کرم ذمہ داری سے ٹریڈ کریں۔

شیئر کریں

یہ سمجھنا کہ اسٹاک ٹریڈنگ کیا ہے نیز اسٹاکس ٹریڈ کرنے کا طریقہ جاننا اسٹاک مارکیٹ کی متحرک دنیا میں قدم رکھنے کے خواہشمند افراد کیلئے بنیادی مرحلے کی حیثیت رکھتا ہے۔ ہر سال ٹریڈر بننے کے خواہشمند لاکھوں نئے افراد ٹریڈنگ کی دنیا میں چھلانگ لگاتے ہیں لیکن ان میں سے کئی معلومات اور رہنمائی نہ ہونے کی وجہ سے اپنی تجارتی استعداد کو سمجھنے میں ناکام ہو جاتے ہیں۔ تاہم، وہ افراد جو ضروری صلاحیتیں پیدا کرنے کی خاطر وقت لگانے کیلئے تیار ہوں، خود کو مارکیٹس نیویگیٹ کرنے اور اپنی کامیابی کے امکانات کو بہتر بنانے کیلئے بہتر طور پر تیار پا سکتے ہیں۔

اسٹاک ٹریڈنگ آسان نہیں اور اس کیلئے اسمارٹ پلان اور فنانشیل مارکیٹس کے اندر حرکات کی اسٹریٹیجک سمجھ بوجھ درکار ہے۔ فوری رقم کمانے کی اسکیمز اور خود ساختہ گرو حضرات کے وعدوں کی طرف جانے کی بجائے مضبوط معلوماتی بنیاد بنانا اور اعتماد و انسائٹ کے ساتھ ٹریڈ کرنے کی صلاحیت پیدا کرنا اہم ہے۔ 

یہ گائیڈ اسٹاکس ٹریڈ کرنے اور شیئرز خریدنے کے درمیان فرق، اسٹاک ٹریڈنگ کے طریقہ کار نیز باخبر فیصلے لینے کیلئے آپ کو بااختیار بنانے والے ٹولز اور حکمت عملیوں جیسے اہم موضوعات پر بات کر کے اس پراسیس کے الجھن انگیز حصوں کو واضح کرنے کی غرض سے بنائی گئی ہے۔ 

CFD اسٹاک ٹریڈنگ کیا ہے؟

بنیادی طور پر، CFD (فرق کے معاہدے) کی اسٹاک ٹریڈنگ میں بنیادی اثاثوں کی ملکیت حاصل کیے بغیر اسٹاکس کی کارکردگی کی عکاسی کرنے والے معاہدوں کی خرید و فروخت کی جاتی ہے۔ اس قسم کی ٹریڈنگ آن لائن بروکریج کے ذریعے انجام دی جاتی ہے، اس میں اسٹاکس کی آئندہ قیمت کی حرکات کے بارے میں قیاس آرائی کے لحاظ سے CFDs کی خرید و فروخت کی جاتی ہے۔ روایتی اسٹاک ٹریڈنگ کی برعکس، جس میں اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے شیئرز کی خرید و فروخت کی جاتی ہے، CFD ٹریڈنگ پوزیشنز سے فوری اینٹری اور ایگزٹ کی سہولت دیتی ہے جو چڑھتی اور گرتی دونوں مارکیٹس سے فائدہ اٹھانے کی لچک فراہم کرتا ہے۔

CFD اسٹاک ٹریڈنگ کرنے کیلئے، سب سے پہلے CFD سروسز آفر کرنے والی فرم کے ساتھ بروکریج اکاؤنٹ کھولنا ضروری ہے۔ اکاؤنٹ سیٹ اپ ہونے کے بعد، ٹریڈرز کئی مختلف کمپنی اسٹاکس پر CFDs کی خرید و فروخت کر سکتے ہیں اور مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ یہ تجارتی حکمت عملی بالخصوص مختصر مدتی منافع کے متلاشی ٹریڈرز کیلئے پُرکشش ہے جو انہیں اپنی پوزیشنز کو لیوریج کرنے اور اپنے منافع کو ممکنہ طور پر بڑھانے کی سہولت دیتی ہے۔ تاہم، یہ نوٹ کرنا اہم ہے کہ لیوریج میں اضافہ زیادہ نقصانات کے خطرے میں بھی اضافہ کرتا ہے لہذا CFD ٹریڈرز کیلئے مارکیٹ کو سمجھنا اور خطرے کا نظم کرنا اہم ہے۔

CFD اسٹاک ٹریڈنگ کیلئے ٹریڈنگ اسٹائلز

CFD اسٹاکس کی ٹریڈنگ کرتے وقت، مختلف ٹریڈنگ اسٹائلز کو سمجھنا انتہائی اہم ہے۔ ہر اسٹائل مارکیٹ انگیجمنٹ کی مختلف سطح کا تقاضا کرتا ہے اور مختلف خطرے کی بھوک اور طرز زندگی کی ضروریات کے ساتھ موافقت پیش کرتا ہے۔ چاہے آپ فوری ٹریڈز کرنے کے متلاشی ہوں یا پھر طویل مدت کیلئے سرمایہ کاری کرنے کے، یہ پہچاننا لازمی ہے کہ کون سا طریقہ آپ کے فنانشیل اہداف کے لیے موافق ہے نیز آپ مارکیٹ کو کتنا وقت دے سکتے ہیں۔ آئیں CFD اسٹاک ٹریڈنگ کے تین نمایاں اسٹائلز جانتے ہیں: پوزیشن ٹریڈنگ، سوئنگ ٹریڈنگ اور ڈے ٹریڈنگ۔

اسٹاکس کیلئے پوزیشن ٹریڈنگ

پوزیشن ٹریڈنگ طویل مدتی اسٹرٹیجسٹس کیلئے ہوتی ہے جو مہینوں یا پھر سالوں کیلئے بھی مارکیٹ کی لہروں پر سوار رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ اس طریقہ کار میں طویل مدتی ٹرینڈز سے فائدہ اٹھانے کے ہدف کے ساتھ اسٹاکس کی خرید و فروخت شامل ہے۔ پوزیشن ٹریڈر کے طور پر، آپ کی توجہ مختصر مدتی اتار چڑھاؤ کی بجائے وقت کے ساتھ خاطر خواہ فائدہ مندی کی استعداد پر ہوتی ہے۔ یہ طویل مدتی حکمت عملی آپ کو مارکیٹ ٹرینڈز کے وسیع منظر کے ساتھ کمپنی کی مبادیات کو ملا کر جامع تجزیے کی بنیاد پر ٹریڈز لینے کی سہولت دیتی ہے۔ یہ اسٹائل طویل مدتی سوچ رکھنے والوں نیز مارکیٹ میں ٹریڈ کرنے کیلئے زیادہ وقت اسکرین کے آگے نہ بیٹھنے کو ترجیح دینے والوں کیلئے موزوں ہے۔

اسٹاکس کیلئے سوئنگ ٹریڈنگ

سوئنگ ٹریڈنگ چند دن سے لے کر چند ہفتے یا ماہ پر مشتمل عرصے کے دوران مارکیٹ میں فوائد کیپچر کرنے کے متلاشی افراد کیلئے ایک لچکدار اسٹائل ہے۔ اس میں مختصر تا متوسط مدتی قیمت کی حرکات کا فائدہ اٹھانے کیلئے اسٹاکس کی خرید و فروخت شامل ہے۔ سوئنگ ٹریڈرز کو مارکیٹ میں نسبتاً زیادہ فعال طور پر شریک رہنا پڑتا ہے کیونکہ اس حکمت عملی میں کم قیمت پر خریدنے اور زیادہ پر فروخت کرنے کیلئے جاری ٹرینڈز کی مانیٹرنگ کی ضرورت ہوتی ہے۔ جبکہ ڈے ٹریڈنگ کے مقابلے میں یہ اسٹائل لگاتار کم توجہ کا تقاضا کرتا ہے، سوئنگ ٹریڈنگ کیلئے بہرحال مارکیٹ ڈائنامکس پر اچھی گرفت نیز موقع سامنے آنے پر تیزی سے قدم اٹھانے کی صلاحیت درکار ہوتی ہے۔

اسٹاکس کیلئے ڈے ٹریڈنگ

ڈے ٹریڈنگ سب سے فعال ٹریڈنگ اسٹائل ہے نیز ہر ایک کیلئے نہیں ہے بالخصوص اگر آپ خطرہ مول لینا پسند نہ کرتے ہوں یا مارکیٹ کے مسلسل تجزیے کیلئے وقت وقف نہ کر سکتے ہوں۔ اس میں ایک ہی ٹریڈنگ دن میں اسٹاکس کی خرید و فروخت کی جاتی ہے اور قیمت کی چھوٹی حرکات سے فائدہ اٹھایا جاتا ہے۔ ڈے ٹریڈرز کو چاہیے کہ مارکیٹ پر مستقل نظر رکھیں کیونکہ اس تیز رفتار اسٹائل میں فوری فیصلے لیے جاتے ہیں اور اس میں تجارتی اوقات کے دوران خاطر خواہ وقت دینا پڑتا ہے۔ اگرچہ یہ اسٹائل منافع بخش ثابت ہو سکتا ہے، یہ زیادہ تناؤ رکھنے والا اسٹائل ہے اور بہتر یہی ہے کہ اس اسٹائل کو وہی افراد اپنائیں جو تیز رفتار ماحول میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور وابستہ خطرات کا نظم کر سکتے ہیں۔

CFD ٹریڈنگ اور اسٹاکس میں سرمایہ کاری کرنے کے درمیان فرق

CFD ٹریڈنگ اور اسٹاکس میں سرمایہ کاری کرنے کے درمیان فرق بنیادی طور اسٹاکس ہینڈل کرتے وقت حکمت عملیوں اور ٹائم فریمز میں مضمر ہوتا ہے۔ جب آپ CFDs ٹریڈ کرتے ہیں تو آپ زیادہ تر شیئرز (اسٹاکس) کی ملکیت حاصل کیے بغیر اس کی قیمت کی حرکات کا فائدہ اٹھانے والی مختصر مدتی ٹرانزیکشنز انجام دے رہے ہوتے ہیں۔ درحقیقت، CFD ٹریڈنگ میں اسٹاک کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کی عکاسی کرنے والے معاہدوں کی خرید و فروکت کی جاتی ہے جو ٹریڈرز کو اس بارے میں قیاس آرائی کرنے کی سہولت دیتی ہے کہ آیا ان اسٹاکس کی قیمت بڑھے گی یا گرے گی۔ ٹریڈنگ کی یہ ڈیریویٹو صورت شرکاء کو شیئرز کی خرید و فروخت کے قابل بناتی ہے، عموماً مختصر مدت کیلئے، یہ اکثر لیوریج سے فائدہ اٹھاتے ہیں جو منافع اور نقصان دونوں کو بڑھا سکتی ہے۔

دوسری طرف، اسٹاکس میں سرمایہ کاری عموماً ایک طویل مدتی حکمت عملی ہے جس میں سرمایہ کار شیئرز کو طویل عرصے تک ہولڈ رکھنے کے ارادے کے ساتھ خریدتا ہے اور اس کا ہدف یہ ہوتا ہے کہ کمپنی کی کامیابی کے ساتھ ساتھ اس کی سرمایہ کاری کی قدر بھی بڑھتی جائے گی۔ اسٹاکس کی ٹریڈنگ میں اسٹاک ایکسچینجز جیسے نیو یارک اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے شیئرز خریدنا شامل ہے، اس امید پر کہ اسٹاک کی قیمت میں وقت کے ساتھ اضافہ ہوگا اور مستقبل میں فروخت کرنے پر منافع حاصل ہوگا۔ CFDs کی برعکس، اسٹاک میں سرمایہ کاری سرمایہ کار کو کمپنی کے کچھ حصے کی ملکیت فراہم کرتی ہے جو اکثر انہیں ڈیویڈنڈز کا حقدار بناتا ہے اور کبھی کبھار ووٹنگ کے حقوق بھی فراہم کرتا ہے۔ نئے افراد کیلئے، اسٹاکس میں سرمایہ کاری زیادہ آسان معلوم ہو سکتی ہے کیونکہ اس میں CFD ٹریڈںگ سے وابستہ زیادہ پیچیدہ، مختصر مدتی قیاس آرائی کی بجائے براہ راست کمپنی کے کچھ حصے کی ملکیت حاصل کرنا اور شیئرز کی قدر میں بتدریج اضافے کا انتظار کرنا شامل ہے۔

Wall Street پر نیو یارک اسٹاک ایکسچینج

CFD اسٹاک ٹریڈنگ کے فوائد اور خطرات

CFDs کی ٹریڈنگ اسٹاکس سمیت فنانشیل مارکیٹس کی ٹریڈنگ کیلئے متحرک اور لچکدار طریقہ آفر کرتی ہے۔ CFD ٹریڈنگ سرمایہ کاران کو تیزی سے حرکت کرتی عالمی مارکیٹس میں بنیادی اثاثے کی ملکیت حاصل کیے بغیر قیمتوں کے بڑھنے اور گرنے سے متعلق قیاس آرائی کرنے کی سہولت دیتی ہے۔ جبکہ CFD ٹریڈنگ کے اپنے منفرد فوائد ہیں، اس میں خاطر خواہ خطرات بھی شامل ہیں جن کے بارے میں ٹریڈرز کو آغاز کرنے سے پہلے آگاہ ہونا چاہیے۔ CFDs کے ساتھ اسٹاکس کی ٹریڈنگ کی دونوں اطراف کو سمجھنے سے آپ کو باخبر فیصلے لینے اور اپنے سرمایہ کاری کے اہداف اور خطرے کی برداشت کے موافق تجارتی حکمت عملیاں بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔

اسٹاک ٹریڈنگ کے فوائد

  • لیوریج: CFDs روایتی ٹریڈنگ کے مقابلے میں زیادہ لیوریج فراہم کرتے ہیں، اس کا مطلب ہے کہ آپ نسبتاً معمولی ابتدائی ڈیپازٹ سے زیادہ بڑا ایکسپوژر حاصل کر سکتے ہیں جو ممکنہ طور پر سرمایہ کاری پر آپ کے ریٹرنز میں اضافہ کرتا ہے۔
  • عالمی مارکیٹس تک رسائیCFDs کے ساتھ آپ ایک ہی پلیٹ فارم سے بین الاقوامی اسٹاکس سمیت مارکیٹس کی وسیع رینج ٹریڈ کر سکتے ہیں۔
  • کوئی اسٹامپ ڈیوٹی نہیں: چونکہ آپ بنیادی اثاثے کی ملکیت نہیں رکھتے، آپ کو عموماً اسٹامپ ڈیوٹی کی ادائیگی کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی جس سے آپ کے تجارتی اخراجات کم ہو جاتے ہیں۔
  • فروخت کرنے کی صلاحیت: CFDs آپ کو وہ شیئرز فروخت کرنے کی سہولت دیتے ہیں جو آپ کی زیر ملکیت نہ ہوں، اس سے آپ کو گرتی ہوئی مارکیٹ کی قیمتوں سے منافع کمانے کی سہولت ملتی ہے۔
  • ہیجنگ کے مواقع: آپ CFDs کو اپنا موجودہ پورٹ فولیو ہیج کرنے کیلئے استعمال کر سکتے ہیں، اس سے آپ کو یہ اپنی فزیکل سرمایہ کاریوں پر ہونے والے کسی بھی ممکنہ خسارے کو اپنی CFD ٹریڈز کے منافع سے آف سیٹ کرنے میں مدد ملتی ہے۔

اسٹاک ٹریڈنگ کے خطرات

  • مارکیٹ کا خطرہ: CFDs اسٹاک مارکیٹس کے اتار چڑھاؤ سے مشروط ہوتے ہیں جو تیزی سے آپ کے خلاف حرکت کر سکتے ہیں جس سے ممکنہ طور پر خاطر خواہ خسارہ ہو سکتا ہے۔
  • لیوریج کا خطرہ: جبکہ لیوریج منافع کو بڑھا سکتی ہے، یہ بڑے خساروں کے امکان میں بھی اضافہ کرتی ہے جو ممکنہ طور پر آپ کی ابتدائی سرمایہ کاری سے زائد ہو سکتے ہیں۔
  • رات بھر ہولڈنگ کے اخراجات: رات بھر CFD پوزیشن کو ہولڈ رکھنے پر ٹریڈنگ فیس عائد ہوتی ہے جو وقت کے ساتھ جمع ہو کر زیادہ بڑی رقم بھی بن سکتی ہے اور فائدہ مندی کو متاثر کر سکتی ہے۔

CFDs اسٹاک ٹریڈنگ کا تجزیہ

اسٹاک ٹریڈنگ کا تجزیہ فنانشیل مارکیٹس میں باخبر فیصلے لینے کے خواہشمند ٹریڈرز کیلئے ایک لازمی ٹول ہے۔ چاہے آپ براہ راست اسٹاکس ٹریڈ کر رہے ہوں یا CFDs کے ذریعے، اسٹاک مارکیٹ کی پیچیدگیوں کو سمجھنا زیادہ اسٹریٹیجک اور ممکنہ طور پر منافع بخش ٹریڈنگ کا باعث بن سکتا ہے۔ اسٹاکس کی ٹریڈنگ کیلئے تجزیے کو بنیادی طور پر دو زمروں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے: تکنیکی اور بنیادی تجزیہ۔ اسٹاک مارکیٹ کی خبروں سے باخبر رہ کر اور اسٹاک مارکیٹ لائیو چارٹس اور اشارے استعمال کر کے، ٹریڈرز مارکیٹ کی حرکات کی بہتر طور پر توقع کر سکتے ہیں۔

تکنیکی تجزیے کیلئے قیمت کے چارٹس، اشاروں اور آسیلیٹرز جیسے ٹولز درکار ہوتے ہیں جبکہ اسٹاکس کی ٹریڈنگ کیلئے بنیادی تجزیہ کمپنی کے تجزیے، انڈسٹری کے تجزیے، میکرو معاشی حالات اور آئندہ منافع کے آؤٹ لُک کا زیادہ گہرا مطالعہ ہے۔

اسٹاک ٹریڈنگ کیلئے بنیادی تجزیہ

بنیادی تجزیہ متعلقہ معاشی، فنانشیل اور دیگر معیاری و پیمائشی فیکٹرز کی جانچ کر کے اسٹاک کی بنیادی قدر کا اندازہ لگانے کا طریقہ ہے۔ CFDs کے ذریعے اسٹاکس ٹریڈنگ کیلئے اس قسم کا تجزیہ استعمال کرنے والے ٹریڈرز مجموعی طور پر معیشت کی حالت، انڈسٹری کے حالات اور بنیادی کمپنی کی مالی صحت اور کارکردگی کو دیکھتے ہیں۔ بنیادی میٹرکس میں کمائیاں، اخراجات، اثاثے اور ذمہ داریاں شامل ہیں۔ بنیادی تجزیہ کاران اس بات کا تعین کرنے کیلئے یہ معلومات استعمال کرتے ہیں کہ آیا اسٹاک کی قیمت اصل قدر سے کم ہے یا زیادہ۔ ان کے تجارتی فیصلے اس یقین پر مبنی ہوتے ہیں کہ اسٹاک مارکیٹ بالآخر اسٹاک کی اصل قدر کی عکاسی کرے گی۔

اسٹاک ٹریڈنگ کیلئے تکنیکی تجزیہ

اس قسم کا تجزیہ گزشتہ مارکیٹ ڈیٹا کا مطالعہ کرنے پر فوکس کرتا ہے، بنیادی طور پر چارٹس کے ذریعے، تاکہ آئندہ قیمت کی حرکات کی پیشنگوئی کی جا سکے۔ یہ فرض کرتا ہے کہ تمام دستیاب معلومات پہلے ہی اسٹاک کی قیمت میں ظاہر ہو چکی ہیں لہذا یہ پیٹرنز اور مارکیٹ ٹرینڈز کی شناخت پر فوکس کرتا ہے۔ تکنیکی تجزیہ آئندہ قیمت کی حرکات سے متعلق پیشنگوئیاں کرنے کیلئے مختلف پیٹرنز اور اسٹاک مارکیٹ اشارے استعمال کرتا ہے جیسے موونگ ایوریجز، ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) اور بولینجر بینڈز۔ تاریخی ڈیٹا کا تجزیہ کر کے اور پیٹرنز کو پہچان کر ٹریڈرز CFDs ٹریڈ کرتے وقت اسٹاک کی قیمتوں کی سمت سے متعلق قیاس آرائی پر مشتمل فیصلے لے سکتے ہیں۔

اسٹاک ٹریڈنگ، بالخصوص CFDs کے ذریعے اسٹاک ٹریڈنگ کیلئے دونوں طرح کے تجزیے اہم ہیں۔ ٹریڈرز اکثر اپنی تجارتی حکمت عملی کو بہتر بنانے کیلئے دونوں کا امتزاج استعمال کرتے ہیں، وہ ہمیشہ اسٹاک مارکیٹ کی خبروں اور لائیو چارٹ ڈائنامکس سے اپ ٹو ڈیٹ رہتے ہیں تاکہ تیز رفتار تجارتی ماحول میں جمے رہ سکیں۔

نیو یارک اسٹاک ایکسچینج

CFD اسٹاک ٹریڈنگ ٹولز

ہم نے پہلے تکنیکی اور بنیادی تجزیے کے درمیان فرق پر بات کی ہے اور اب وقت ہے CFDs کے ساتھ اسٹاک ٹریڈنگ کے عملی پہلوؤں کو دریافت کرنے کا۔ یہ سیکشن ان مختلف ٹریڈنگ اور تحقیقی ٹولز پر فوکس کرتا ہے جو ٹریڈرز زیادہ مؤثر طریقے سے مارکیٹس نیویگیٹ کرنے کیلئے استعمال کر سکتے ہیں۔ ہم متعدد اشاروں، چارٹس اور دیگر ٹولز کا جائزہ لیں گے۔ چاہے آپ تجربہ کار اسٹاک ٹریڈر ہوں یا بس ابھی آغاز کر رہے ہوں، یہ اسٹرومنٹس موقعوں کی نشاندہی کرنے اور باخبر فیصلے لینے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔ تاہم، یاد رکھیں کہ یہ ٹولز آپ کی تجارتی فیصلہ سازی کو سپورٹ کرنے کیلئے ڈیزائن کیے گئے ہیں، اس کا متبادل بننے کیلئے نہیں۔

اسٹاک مارکیٹ چارٹ پیٹرنز

آئندہ قیمت کی حرکات کی پیشنگوئی کرنے کے خواہشمند ٹریڈرز کیلئے پیٹرنز سمجھنے کی صلاحیت انتہائی اہم ہے۔ چارٹس پر نمودار ہونے والی یہ اشکال ٹرینڈ کے تسلسل یا ممکنہ ریورسل کا اشارہ دے سکتی ہیں۔ 'ہیڈ اینڈ شولڈرز'، 'ڈبل ٹاپس اینڈ باٹمز' اور 'ٹرائی اینگلز' جیسے عمومی پیٹرنز سے واقفیت حاصل کریں۔ ان پیٹرنز کو پہچاننا سیکھ کر، آپ مارکیٹ شفٹس کی بہتر طور پر پیشنگوئی کر سکتے ہیں اور اپنی تجارتی حکمت عملی کو اس کے موافق بنا سکتے ہیں۔

اسٹاک مارکیٹ کے اشارے

تجارتی اشارے تکنیکی تجزیہ انجام دینے کے ٹولز ہیں۔ یہ ریاضیاتی کیلکولیشنز ٹریڈرز کو مارکیٹ ٹرینڈز اور مومینٹم کو سمجھنے میں مدد دیتی ہیں۔ کچھ اہم ترین اشاروں میں موونگ ایوریجز، RSI اور موونگ ایوریج کنورجنس ڈائیورجنس (MACD) شامل ہیں۔ جب آپ ان اشاروں کو اپنے تجزیے میں استعمال کرنے کا طریقہ سیکھ لیتے ہیں تو آپ بہتر تجارتی فیصلے کر پائیں گے۔

اکثر پوچھے گئے سوالات

اسٹاک ٹریڈرز اسٹاک مارکیٹ میں قیمت کے اتار چڑھاؤ پر قیاس آرائی کر کے رقم کماتے ہیں۔ وہ تکنیکی تجزیے جیسے طریقے استعمال کرتے ہیں جس میں چارٹ پیٹرنز کا جائزہ لے کر اسٹاکس ٹریڈ کرنے کے طریقے سے متعلق باخبر فیصلے لینا شامل ہوتا ہے۔ انسٹرومنٹ خرید کر اور بعد میں اسے زیادہ قیمت پر فروخت کر کے، وہ اس فرق سے فائدہ کمانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ٹریڈنگ میں کامیابی کا دارومدار اکثر مارکیٹ کی حرکات کی درست طور پر پیشنگوئی کر پانے کی صلاحیت پر ہوتا ہے۔

اسٹاک ٹریڈنگ سے مراد اسٹاک مارکیٹ میں کمپنیوں کے شیئرز کی خرید و فروخت ہے۔ اسٹاک ٹریڈنگ میں کامیابی اکثر بنیادی اور تکنیکی تجزیے کے استعمال کا تقاضا کرتی ہے جس میں خبروں اور ایونٹس نیز تجارتی سرگرمی سے اعداد و شمار کے ٹرینڈز کا تجزیہ کر کے موقعوں کی شناخت کرنا شامل ہے۔ اسٹاک مارکیٹ میں کامیابی کیلئے نہ صرف موزوں کیپیٹل درکار ہے بلکہ وقت کی بھی خاطر خواہ سرمایہ کاری درکار ہے یعنی تجارتی طریقہ بنانے اور ریفائن کرنے میں کم از کم چھ ماہ صرف کرنا۔ ٹریڈنگ ایک مشکل کام ہو سکتا ہے اور کامیابی کا دارومدار سیکھنے اور حکمت عملیاں آزمانے کے حوالے سے ہر فرد کے ذاتی عزم نیز خطرے کے نظم کی تدابیر اور اپنی تجارتی نفسیات کے نظم پر ہوتا ہے۔

اسٹاکس اور شیئرز دونوں ہی کو اکثر ایک ہی چیز یعنی کمپنی میں فنانشیل ایکوئٹی کو بیان کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے تاہم دونوں میں کچھ معمولی فرق موجود ہیں؛ "اسٹاکس" عموماً ایک یا زائد کمپنیوں میں ملکیت کے وسیع تر کانسیپٹ کی طرف اشارہ کرتے ہیں جبکہ "شیئرز" کسی مخصوص کمپنی میں اسٹاک کے یونٹ کی نشاندہی کرتے ہیں۔ اسٹاکس اور شیئرز دونوں ہی کو اسٹاک ایکسچینج پر ٹریڈ کیا جاتا ہے جو سرمایہ کاران کے ان سیکورٹیز کو خریدنے اور بیچنے کیلئے مارکیٹ پلیس کے پلیٹ فارمز ہیں۔ جب آپ شیئرز خریدنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو آپ کسی مخصوص کمپنی میں ملکیت کا کچھ حصہ خرید رہے ہوتے ہیں جو آپ کو اس کی کمائیوں اور اثاثوں کے کچھ حصے کا حقدار بناتا ہے۔

اسٹاک کی قیمت مختلف فیکٹرز سے متاثر ہوتی ہے جن کا تعین بنیادی طور پر اسٹاک ایکسچینجز پر اسٹاک کیلئے سپلائی اور ڈیمانڈ کے بیلنس سے ہوتا ہے۔ جب سرمایہ کاران کی زیادہ تعداد کسی اسٹاک کو فروخت کرنے کی بجائے خریدنا چاہتی ہو تو قیمت بڑھتی ہے کیونکہ وہ ملکیت حاصل کرنے کیلئے زیادہ ادائیگی کرنے پر آمادہ ہوتے ہیں۔ اس کی برعکس، اگر سرمایہ کاران کی زیادہ تعداد کسی اسٹاک کو خریدنے کی بجائے فروخت کرنے کی کوشش کر رہی ہو تو قیمت عموماً گرتی ہے۔ کسی مخصوص اسٹاک کیلئے شیئرز کی دستیاب تعداد اس بیلنس کو متاثر کر سکتی ہے کیونکہ شیئرز کی زیادہ تعداد قیمت کے اضافے کو دبا سکتی ہے یا قیمت میں کمی کو بڑھا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ، معاشی اشاروں، کمپنی کی کارکردگی، نیوز ایونٹس، مارکیٹ کی رائے اور جغرافیائی صورتحال جیسے بیرونی فیکٹرز سرمایہ کاران کے رویے اور نتیجتاً اسٹاک کی قیمت کو خاطر خواہ حد تک متاثر کر سکتے ہیں۔

نئے ٹریڈرز کیلئے ایک اچھی حکمت عملی موونگ ایوریجز جیسے 20 اور 50 دن کی SMAs کی مدد سے واضح ٹرینڈز کی نشاندہی کرنا اور واضح ٹریڈ سگنلز جنریٹ کرنا ہے۔ نئے ٹریڈرز کو سوئنگ ٹریڈنگ کے ساتھ آغاز کرنا چاہیے جو درمیانی رفتار آفر کرتی ہے اور باخبر فیصلے لینے کیلئے اسٹاک مارکیٹ لائیو چارٹس اور اسٹاک مارکیٹ کے اشارے استعمال کرتی ہے۔ خطرے کا مؤثر طریقے سے نظم کرنے کیلئے ہمیشہ اسٹاپ لاس آرڈرز کا استعمال کرنا اہم ہے۔ نئے ٹریڈرز کیلئے، عقلمندی کا ایک تقاضا یہ بھی ہے کہ وہ انفرادی اسٹاکس کا انتخاب کرنے کی بجائے اپنے پورٹ فولیو کو متنوع بنانے پر غور کریں، مارکیٹ کی مندیوں کیلئے تیار رہیں اور حقیقی رقم کے ساتھ ٹریڈنگ کرنے سے پہلے ورچوئل فنڈز سے ٹریڈنگ کی مشق کرنے کیلئے ڈیمو ٹریڈنگ اکاؤنٹ استعمال کرنے پر غور کریں۔ اسٹاک مارکیٹ میں ٹھوس بنیاد بنانے کیلئے، اپنی طویل مدتی حکمت عملی پر عمل پیرا رہنا، جب آپ تیار ہوں تب آغاز کرنا اور انتہائی مختصر مدتی ٹریڈنگ کے بارے میں اچھی طرح سوچنا یاد رکھیں۔

CFDs کے ساتھ ٹریڈنگ شروع کرنے کا طریقہ کیا ہے

CFDs کے ساتھ اسٹاکس ٹریڈ کرنے کا طریقہ جاننے میں اچھی ٹریڈنگ ٹول کٹ اور حکمت عملی بنانا نیز درست آن لائن ٹریڈنگ پلیٹ فارمز اور ایپس کا انتخاب کرنا شامل ہے جو آپ کے تجارتی اہداف اور ضروریات کے مطابق ہوں۔ 

CFDs کے ساتھ ٹریڈنگ شروع کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے Exness ایک پُرکشش سلوشن آفر کرتی ہے۔ اسٹاک ٹریڈز پر صفر کمیشن نیز Alphabet, Boeing, McDonald's, اور Nike جیسے مقبول ناموں کے ساتھ اپنے پورٹ فولیو کو متنوع بنانے کی صلاحیت کے ساتھ، Exness تجارتی منظر پر نمایاں اور ممتاز نظر آتی ہے۔ 

کم اور مستحکم سپریڈز، تیز عمل درآمد اور منفرد حفاظتی خصوصیات کے حوالے سے ہمارا عزم Exness کو ایسے افراد کیلئے بہترین چوائس بناتا ہے جو اسٹاکس کی ٹریڈنگ شروع کرنے کے خواہشمند ہوں اور عالمی اسٹاک مارکیٹ نیویگیٹ کرنے کیلئے ایک قابل اعتماد بروکر تلاش کر رہے ہوں۔  ہمارے خطرے سے پاک ڈیمو ٹریڈنگ اکاؤنٹ

شیئر کریں


ٹریڈنگ شروع کریں

یہ سرمایہ کاری کا مشورہ نہیں ہے۔ ماضی کی کارکردگی مستقبل کے نتائج کا اشارہ نہیں ہے۔ آپ کا کیپیٹل خطرے میں ہے، براہ کرم ذمہ داری سے ٹریڈ کریں۔